Connect with us

Today News

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

Published

on



کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، پشین اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ، گوادر اور گردونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت میں 5 اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید برآں نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 20، چمن میں 12، گوادر میں 19 اور جیوانی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لبنان میں انسانی بحران سنگین، اسرائیلی فوج کی ایمبولینسوں پر حملوں کی دھمکی

Published

on


تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچی ادری نے لبنان میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ طبی گاڑیوں اور سہولیات کو وسیع پیمانے پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی ایسی سرگرمی کے خلاف کارروائی کرے گا جو اس کے بقول عسکری نوعیت کی ہو، چاہے وہ ایمبولینسوں یا طبی مراکز کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔

تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث اس بیان پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ لبنان میں پہلے ہی جاری حملوں کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔

طبی اداروں کا کہنا ہے کہ ایمبولینسیں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور ان پر حملے انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

فیفا سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کی تاریخی فتح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام

Published

on


پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کردی۔

اپنے بیان میں محسن گیلانی نے پوری قوم کو پاکستان ویمنز ٹیم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری بیٹیوں نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے، ہم یہ کامیابی اپنی قیادت کے نام کرتے ہیں۔

محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پاکستان کا نام فٹبال کے میدان میں روشن کریں گے۔ پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور ہماری کھلاڑی دنیا کو دکھا رہی ہیں کہ وہ بہترین فٹبال کھیل سکتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سیالکوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر بیٹے کا گھر لوٹ لیا

Published

on



تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گھر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کے گھر کا صفایا کر دیا، بیٹا فاتحہ خوانی کے بعد گھر آیا تو 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب تھا​۔

بیٹے نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’میری ماں مبین بی بی نے سیلز مین ذوہیب کے ساتھ مل کر چوری کی، دکان کے سیلز مین نے مالک کی والدہ کے ساتھ مل کر لاکھوں کی ڈکیتی کی۔

واردات کے بعد ملزمہ مبین بی بی اپنے آشنا سیلز مین ذوہیب کے ساتھ فرار ہوگئی۔

پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مفرور ماں اور اس کے آشنا کی تلاش شروع کر دی، بیٹے نے اپنی ہی ماں اور ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔



Source link

Continue Reading

Trending