Today News
کیا مٹاپے کی ادویات نشے کی لت سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں؟
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹاپے اور ذیابیطس کے علاج کو نئی شکل دینے والی جی ایل پی-1 ادویات نشہ آور اشیاء کے استعمال سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
بدھ کے روز برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے تجزیے میں ذیا بیطس میں مبتلا چھ لاکھ سے زائد امریکی ویٹرن افیئرز مریضوں کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کا جائزہ لیا۔ یہ ادارہ ان افراد کی دیکھ بھال کرتا ہے جو امریکی فوج میں خدمات دے چکے ہوتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اوزیمپک اور مونجارو جیسی ادویات استعمال کرتے ہیں ان کے الکوحل، نِکوٹین، کوکین، اوپیائڈز اور دیگر اشیاء کے نشے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق وہ افراد جو نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے تھے ان میں جی ایل پی-1 ادویات کا تعلق اسپتال میں داخلے، اوور ڈوز اور موت کے کم خطرات سے پایا گیا۔
Source link
Today News
اسرائیل کا تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف پر ’وسیع پیمانے پر حملوں‘ کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تہران کے مغربی حصے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے ہیں، ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی تیئیسویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر جدید ہتھیار بھی میدان میں لائے جائیں گے۔
امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن پر ایرانی بحریہ کا میزائل حملہ
دریں اثنا ایک علیحدہ کارروائی میں ایرانی بحریہ نے سمندر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابرہام لنکن کو نشانہ بنانے کے لیے ساحل سے سمندر میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Today News
وزیراعظم کی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے پر وزیرداخلہ کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور محسن نقوی کی خیریت دریافت کی جبکہ صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے مذاکرات کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔
وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
Source link
Today News
Government increase petroleum levy – ایکسپریس اردو
حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے کی بجائے 55 روپے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی بڑھائی گئی ہے، حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 20روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صرف عالمی منڈی میں اضافے کو منتقل کیا جاتا تو پیٹرول 32 سے 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگا۔
پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 85روپے سے بڑھا کر 105روطے فی لیٹر کردی گئی ہے،ذرائع
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint