Today News
گولارچی، ایک فون کال پر دو برادریوں میں تصادم، ڈنڈے اور لاٹھیاں لگنے سے 9 افراد زخمی
گولارچی:
بدین کے علاقے گولارچی میں ایک فون کال کے تنازع پر دو برادریوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاکھرو اور چانڈیو برادریوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کا تعلق جاکھرو برادری سے بتایا جاتا ہے جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ابتدائی وجہ ایک فون کال بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ دوبارہ تصادم سے نمٹنے کے لیے کورواہ کڑیو گھنور سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
جبکہ گولارچی میں فاضل راہو چوک سے تعلقہ اسپتال تک سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Today News
لاہور، اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری
لاہور:
گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق چوکی راجہ مارکیٹ کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عمران کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو گھر میں ملازمت دلوانے کے بہانے کلمہ چوک بلایا اور پھر موٹر سائیکل پر سوار کر کے گارڈن ٹاؤن میں واقع ایک گھر لے گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔
ملزمان نے متاثرہ خاتون کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
Today News
مذاکرات میں قابل قبول امن فارمولا طے کرنیکی کوشش کی جائیگی
کراچی:
دنیا کی معیشت کو بحران سے نکالنے اور عالمی سطح پر ایک بڑے امن معاہدے کیلیے اسلام آباد بیٹھک میں امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے براہ راست مذاکرات پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں آج ہوں گے.
امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے،ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر محمد باقر قالیباف کریں گے۔
میزبان پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف مذکرات کی قیادت کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوں گے.
سفارتی ذرائع کا کہنا یے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،عالمی ممالک مذاکرات کی کامیابی کے منتظر ہیں.
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کو آگے بڑھنے کے لیے اگر ایک نشست ممکن نہیں تو پاکستان مذید نشستوں کی میزبانی کرے گا.
سفارتی ذرائع کا کہنا کہ فریقین کی جانب مذاکرات کے آغاز پر تفصیلی گفتگو سے مسائل حل کرنے کے مثبت اشارے آئے ہیں.
پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات میں پہلے ان نکات پر اتفاق ہو جس پر فریقین جلد متفق ہوں،آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے اور سمندری تجارت کی بحالی کے لیے مشترکہ اور محفوظ فریم ورک طے ہو.
مذاکرات کے حوالے پاکستان نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، عالمی ممالک سے مشاورت کے بعد ایک قابل قبول امن فارمولا مذاکرات میں طے کرنے کی کوشش کی جائے گی.
مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کے ٹائم فریم کو بڑھانے اور مستقل جنگ بندی پر غور ہوگا،دونوں فریقین کے مجوزہ نکات پر غور سمیت مزید امور زیر غور آئیں گے،پاکستانی حکام کو امید ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
Today News
سبی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، متعدد علاقوں کی گیس سپلائی معطل
سبی:
بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سبی ٹیچنگ ہسپتال کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پائپ لائن کا تقریباً 2 سے 4 فٹ حصہ متاثر ہوا۔
پولیس کے مطابق بلاسٹ کے باعث علاقے کو گیس فراہم کرنے والا مین والو بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تخریب کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah