Today News
ہمارے ساتھ دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمُز کھلوانے کیلیے آگے آنا چاہیے: امریکی وزیرِ جنگ
امریکا کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگزیت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے انتظام کے بعد سے منگل کے روز آبنائے ہرمُز سے پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
منگل کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری برائے جنگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظام کیے جانے بعد آبنائے ہرمُز سے منگل کے دن پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
تاہم، انہوں نے صدر ٹرمپ کی آج صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی صدر کے خیالات واضح ہیں کہ دنیا میں اور بھی ممالک ہیں جن کو اس اہم مسئلے میں قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آخری بار جب انہوں نے جائزہ لیا تو ایک بڑی اور خطرناک رائل نیوی اس طرح کے مسائل کے لیے تیاری کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ جس کو امریکا کم لیکن ممالک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا دنیا کو اس جانب توجہ دے کر اس کے لیے کھڑے ہونے کی تیاری کرنی چاہیے۔
پیٹ ہیگزیتھ نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں نے اصفہان کے اصلحے کے ڈپو پر بمباری کی ہے جہاں ایران کے مرکزی نیوکلیئر مقامات میں سے ایک ہے۔
Source link
Today News
پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا، حافظ طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران میں پاکستان کی قیادت کا مثبت کردار کسی سے مخفی نہیں اور پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا پرچم عزت اور وقار کی علامت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر امن کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران بھی پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے تاہم پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دن رات محنت کر رہے ہیں اور ملک میں وحدت و یکجہتی برقرار رکھنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صہیونیت کے عزائم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کے بعد سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور اب یہ قابل قبول نہیں کہ ہم لاشیں بھی اٹھائیں اور مذاکرات بھی کریں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مطالبہ کیا کہ ملا ہیبت اللہ واضح حکم جاری کریں کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں۔
Today News
پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
Source link
Today News
وزیرتعلیم نے اسکول طلبا کو خوشخبری سنادی
سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا اور ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبہ بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو دن کی تعطیل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے آئندہ حکم نامہ تک جاری رہے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئے سال میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی دلچسپی اور والدین کے جذبے کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم