Connect with us

Today News

آئی ایم ایف مشن معاشی کارکردگی، اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لینے رواں ماہ پاکستان آئے گا

Published

on



پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات رواں ماہ کے آخری عشرے میں شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد جولائی تا دسمبر 2025 کےدوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیش رفت کا جائزہ لےگا، مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پرائمری بجٹ سرپلس، صوبائی کیش سرپلس اور صوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2025 ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، 329 ارب روپے شارٹ فال رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 161 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پاکستان کو 2027 تک مختلف ششماہی جائزوں میں مزید 3.7 ارب ڈالر حاصل ہوں گے، تاجردوست اسکیم اور ری ٹیلرز سے ٹیکس وصولی بھی ہدف سے کم رہی، صوبوں نے 6 ماہ کے دوران ایک ہزار 179 ارب روپے کیش سرپلس دیا اور صوبائی حکومتوں نے جولائی تا دسمبر 568 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا۔

آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، مذاکرات کی کامیابی پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے، ای ایف ایف پروگرام کے ایک ارب اور کلائمیٹ فنانسنگ کے 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نامور بھارتی گلوکارہ انتقال کرگئیں

Published

on



بھارتی ریاست اڑیسا کی مشہور گلوکارہ گیتا پٹنائک برین اسٹروک کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیا موسیقی کی صنعت کی ممتاز ترین آوازوں میں شمار ہونے والی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین اسٹروک کے بعد ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، وہ گزشتہ روز دوران علاج انتقال کرگئیں۔ 

یاد رہے کہ ’اڑیا‘ بھارت کی ریاست اْوڑِشا میں بولی جانے والی ایک ہند آریائی زبان ہے۔ 

73 سالہ گلوکارہ کو جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپیٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں برین اسٹروک کی تصدیق ہوئی۔ 

بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان کے بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق اتوار کے روز علاج کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

ان کی میت پیر کے روز ان کے کٹک میں واقع گھر منتقل کی جائے گی جس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

گیتا پٹنائک کا کیریئر

گیتا پٹنائک کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی فنکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا تاہم انہیں خاص طور پر لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کے ساتھ گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی۔

انہوں نے فلم ’ججبَر‘ کے مقبول گیت ’فُر کِنا اُڈیگالا بانی‘ سمیت متعدد مشہور اوڑیا گیتوں کو اپنی آواز دی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

Published

on



پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

بعد ازاں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا جبکہ ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔

سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ٹی 20 ورلڈ کپ: یو اے ای کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Published

on



نیو دہلی:

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 28 واں گروپ میچ یو اے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

رواں ٹورنامنٹ میں یو اے ای کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے جس میں ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی۔ افغانستان کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 





Source link

Continue Reading

Trending