Connect with us

Today News

آئی ایم ایف کا جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ

Published

on



عالمی مالیاتی ادارہ (آی ایم ایف)نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالر کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کردیا اور آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی بھی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں جہاں وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متعلق ٹیکس تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے پاکستان کے لیے معاشی خطرات اور بے یقینی میں اضافہ کر دیا ہے اور بہتری کے باوجود معاشی غیر یقینی اورخطرات برقرار ہیں۔

حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے البتہ ترسیلات زر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سپر ٹیکس کا خاتمہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا، تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق علاقائی کشیدگی کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، فروری 2026 میں بنیادی یا کور انفلیشن 7.6 فیصد تک پہنچ گئی، خوراک، ایندھن، توانائی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 4 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے، اسٹیٹ بینک جی ڈی پی گروتھ شرح 3.75 فیصد سے 4.75 فیصد تک رہنے کے لیے پرامید ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالر کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے کذخائر 16.3 ارب ڈالر ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مزید مشاورت ہوگی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

Published

on



ڈھاکا:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ 

مائیک ہیسن کے مطابق بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس لیے ٹیم کو جلد از جلد مقامی پچ اور موسم کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔ 

دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔ ٹیم میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل

Published

on



پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔

رمضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس وقت شہ سرخیاں بنائیں جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات حل کر لیے اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر اور ان کے خاندان کا ذکر کرکے معاملے کو مزید بڑھا دیا۔ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ رمضان ٹرانسمیشن کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔

اب ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فضا علی نے گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار سنبھال لیا ہے۔

حارث کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں بیوی کے نجی معاملات کو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا پر لایا جاتا ہے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق اکثر طلاق یا ازدواجی تنازعات اسی وقت شدت اختیار کرتے ہیں جب انہیں عوامی بحث کا موضوع بنا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات اکثر صرف دو افراد کی انا کا مسئلہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہو جاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں۔

حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے بہتر ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود ہی حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو اس میں شامل نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کینسر کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کرنے والا نیا اے آئی نظام تیار

Published

on



سائنس دانوں نے ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ایک نظام تیار کیا ہے جو کینسر کے جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلنے کے امکانات سے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے۔

’مینگروو جی ایس‘ کا نام پانے والا یہ اے آئی سسٹم جینز کی پیچیدہ سرگرمیوں کے نمونوں کا تجزیہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کسی ٹیومر کے جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے کے امکانات کتنے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے سیل رپورٹس میں شائع ہوئی ہے اور مستقبل میں ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں میں میٹاسٹیسس (یعنی کینسر کے پھیلاؤ) کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے۔

کینسر کے بارے میں سب سے بڑی سائنسی پہیلیوں میں سے ایک یہ رہی ہے کہ کچھ ٹیومر پھیلتے کیوں نہیں جبکہ بعض تیزی سے جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ خاص طور پر بڑی آنت، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر میں جب بیماری پھیل جائے تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

جنیوا یونیورسٹی میں جینیاتی طب اور نشوونما کے پروفیسر ایریل روئز آئی آلتابا کے مطابق کینسر کو صرف خلیات کی بے ترتیب میں نموسمجھنا درست نہیں۔ دراصل اسے حیاتیاتی پروگراموں کے ایک مجموعے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو عام طور پر جسم کی ابتدائی نشوونما کے دوران فعال ہوتے ہیں، مگر بعد میں غلط وقت یا غلط جگہ پر دوبارہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔

اس عمل کو سمجھنے کے لیے محققین نے بڑی آنت کے ٹیومرز سے حاصل کیے گئے کلون شدہ خلیات کا استعمال کیا۔ انہوں نے سینکڑوں جینز کی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ مختلف خلیات کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو جینز کی کچھ خاص سرگرمیاں ایسی ملیں جو خلیات کی کینسر پھیلانے کی صلاحیت سے مضبوط تعلق رکھتی تھیں۔

اسی معلومات کی بنیاد پر محققین نے ’مینگروو جین سگنیچرز‘ تیار کیے ، جو کہ اے آئی پر مبنی نظام ہے جو بیک وقت درجنوں بلکہ سینکڑوں جینیاتی سگنیچرز کا تجزیہ کر کے کینسر کے پھیلاؤ کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending