Today News
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش
سندھ حکومت نے آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کو سول ایوارڈ کیلیے نامزد کرنے کی سفارش کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاوید عالم اوڈھو کی نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے سول ایوارڈ کیلیے نامزدگی تجویز کی ہے۔
حکومت سندھ نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی سفارش کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور عوام کیلیے خدمات کے اعتراف میں محکمہ داخلہ نے اُن کا نام تجویز کیا ہے کیونکہ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت قابل ستائش ہے۔
Source link
Today News
تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
تہران:
اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
Today News
ریاض پر میزائل و ڈرون حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی عرب کا سخت انتباہ
ریاض:
سعودی عرب نے ایران کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرے اور فوری طور پر خلیجی ممالک پر حملے بند کرے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں سے خطے میں قائم ہونے والا اعتماد مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جو صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران نے ریاض سمیت خلیجی ممالک—متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی ہے، جسے تہران امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب قرار دے رہا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل تباہ کر چکا ہے۔
Today News
ریاض، توانائی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایرانی حملہ، سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے ناکام بنا دیا
ریاض:
سعودی دارالحکومت ریاض میں آئل تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایران نے ڈرون اور میزائل سے حملہ کر دیا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ کارروائی اس وقت کی جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبہ بوشہر میں آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد تہران نے واضح طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایران نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے ریاض کو نشانہ بنایا تاہم سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی بروقت تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کی اسٹریٹجک آئل ریفائنریز بھی اس کے نشانے پر ہیں اور اگر خطے کے ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیا تو حملوں کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo