Connect with us

Today News

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیوں کا اعلان

Published

on


آئی سی سی نے ماہ فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

 ان کے علاوہ انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان کا نام آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی فاطمہ ثناء بھی شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع، حزب اللہ سے شدید جھڑپیں

Published

on


اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دستوں نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی خاص طور پر جنوبی لبنان کے اہم شہر خیام کے اطراف میں شدت اختیار کر گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خيام شہر پر کم از کم تین فضائی حملے کیے، جبکہ پیر کی صبح قصبہ یطار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں السوانہ، قنطارا، کرقا، سلطانیہ اور برج القلاویہ پر بھی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ کارروائیوں کا مقصد جنوبی لبنان میں اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق خيام شہر اس لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اسرائیلی سرحد اور لاطینی دریا کے قریب بلند مقام پر واقع ہے، جہاں سے شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے باعث جنوبی لبنان کے کئی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور اب تک تقریباً آٹھ لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لبنان میں جاری حملوں میں اب تک کم از کم 850 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں درجنوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: ملتان سلطانز اور پنڈیز کے درمیان اہم کھلاڑی کا تبادلہ

Published

on


پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھولنے کے اعلان کے بعد ٹیموں نے کھلاڑی تبدیل کرنا شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پنڈیز نے ملتان سلطانز سے سعد مسعود کا حاصل کرلیا تاہم بدلے میں کوئی کھلاڑی نہیں لیا۔

ملتان سلطانز نے سعد مسعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: تیز رفتار ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا، ماں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

Published

on



کراچی:

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتجے میں ایک خاتون جاں بحق اور اُس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق اوربچی زخمی ہوگئی، دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکو آگ لگادی جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہو رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری طور پر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بھجادی، اس دوران واٹر ٹینکرکا اگلا حصہ مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زبیدہ خانم زوجہ محمد حسین اور زخمی بچی کی شناخت 12 سالہ کونین دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی آپس میں ماں بیٹی اور کورنگی عوامی کالونی کی رہائشی تھیں۔

رینجرز نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور فقیر محمد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا، عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کامقدمہ متوفیہ خاتون کے شوہر محمد حسین کی مدعیت میں واٹر ٹینکرکے ڈرائیور کے خلاف درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ادھرمنگھوپیر ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب مزدا ٹرک اورچنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 30 سالہ سمیری زوجہ شفیق اس کی2  بیٹیاں 3 سالہ عنایہ دختر شفیق ،4 سالہ سمیہ دختر شفیق، 27 سالہ پیر بخش ولد لال دین، 8 سالہ حلیم ولد لال دین، 35 سالہ عجیبہ زوجہ گھیدل اور 40 سالہ کریمہ زوجہ حنیف شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب کے رہائشی ہیں۔ ایس ایچ او انیس شیخ کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مزدا ٹرک کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending