Connect with us

Today News

آئی پی ایل، غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار

Published

on


لاہور میں آئی پی ایل اور غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان حسیب اکبر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔

رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئی پی ایل کے جاری کرکٹ میچز پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز، 6 لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جوا لگاتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا بھی کرواتے تھے۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیپرا کا سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر کروڑوں روپے جرمانہ

Published

on



نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کارروائی کرتے ہوئے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

جرمانہ جنوری 2024 میں بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے عائد کیا گیا۔

نیپرا فیصلے میں کہا گیا کہ جنوری 2024 میں اوسط فیول لاگت 14روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی، فیول لاگت کے تخمینے کا ہدف 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ مقرر تھا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا۔

جنوری 2024 کے ایف سی اے کے تحت فی یونٹ بجلی 7 روپے 5 پیسے مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے اس بھاری اضافے کی وجوہات پر تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق جنوری 2024 میں سستی بجلی کی بجائے فرنس آئل اور ڈیزل پر مہنگی بجلی بنائی گئی جبکہ ایل این جی اور نیوکلئر پاور پلانٹس سے سستی بجلی کم پیدا کی گئی۔ ڈیزل اور فرنس آئل سے 31ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی لہٰذا سی پی پی اے کو ایک کروڑ روپے جرمانہ اور نیشنل گرڈ کمپنی کو 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ نیشنل گرڈ کمپنی جنوب سے شمال کی طرف بجلی ترسیلی نظام بروقت بنانے میں ناکام رہی۔ ترسیلی نظام کی عدم دستیابی کے باعث مقامی کوئلے سے سستی بجلی استعمال میں نہ لائی جا سکی۔

سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی جرمانہ 15 روز میں نامزد بینک میں جمع کرائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر پر عائد پابندیاں ختم کردیں

Published

on


امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق نائب صدر اور مادورو کی اتحادی اور عبوری صدر ڈیلسی کی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے کیے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی توانائی اور داخلہ سیکریٹریوں کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ کراکس کے دوروں پر بھیجا جہاں امریکا کے لیے وینزویلا سے تیل فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا جبکہ تیل اور کان کنی کے شعبوں میں تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ میں امریکا نے ڈیلسی کو وینزویلا کے رہنما کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا، جس سے اُن کی حکومت کے لیے امریکا میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور بیرون ملک وینزویلا کی ملکیت والی کمپنیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوا۔

ڈیلسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ پیش رفت ہمارے ملک کی جدید طرز پر تعمیر کو قابل بنائے گی اور ہمارے لوگوں کے فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون کے موثر ایجنڈے کی ضمانت دے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز کی کارروائی  میں 8 دہشتگرد ہلاک

Published

on



راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء  کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کے اس گروہ کو نشانہ بنایا۔ درست اور مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اس جھڑپ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں  کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ مہم  عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔

انہوں نے کامیاب کارروائی میں 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending