Today News
آئی پی ایل میچ میں ہنگامہ آرائی، شائقین آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک میچ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب میدان میں کرکٹ کے بجائے شائقین کے درمیان جھگڑا دیکھنے میں آیا۔
دہلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتوں سے حملے کیے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے صورتحال کو قابو میں لایا گیا۔
🚨 Army deployed in IPL matches to control fans
A few days ago phones were stolen and now fans are fighting among themselves even BSF army couldn't stop them. #TATAIPL #LSKvsDC #KKRvsSRH pic.twitter.com/1779XhDGKk
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) April 2, 2026
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیڈیم کرکٹ دیکھنے آتے ہیں نہ کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا حصہ بننے کے لیے آتے ہیں۔
واضح رہے کہ میچ میں دہلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی، تاہم شائقین کی لڑائی نے میچ کے نتائج کو پس منظر میں دھکیل دیا۔
Source link
Today News
پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے
پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی جبکہ اندرون شہر بھی تمام اسٹیشنز بند ہیں۔
سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Today News
پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہری غیر مطمئن، بائیک رائیڈرز تاحال رعایت کے منتظر
اسلام آباد:
پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب 80 روپے کی کمی سے شہری غیر مطمئن ہیں جبکہ حکومتی اعلان کے باوجود بائیک رائیڈرز تاحال رعایت ملنے کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب کمی کے اعلان پر مکمل عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرول 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پمپس پر نئی قیمتوں میں پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ملک گیر احتجاج کے بعد پٹرول 80 روپے سستا ہونے پر شہریوں نے اس کمی کو مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں اب بھی عوام اور تنخواہ داروں کی دسترس سے باہر ہیں۔
شہریوں کے مطابق مہنگا پیٹرول ہونے کے نتائج تمام شعبہ زندگی پر پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ چکا ہے، جس میں عام آدمی کا گزارہ کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
دریں اثنا حکومتی اعلان کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی رعایت سے متعلق ایس او پیز تاحال عملی شکل میں سامنے نہیں آ سکیں، جس سے بائیک رائیڈرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں کمی نہ کرنے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ بھی برقرار ہے۔ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ڈیزل استعمال کرتی ہیں جو اب بھی ریکارڈ سطح پر مہنگا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 60 روپے تک پہنچ چکا ہے اور عوام پریشان ہیں۔
Today News
ایران جنگ میں اب تک کتنے فوجی ہلاک و زخمی؟ پینٹاگون نے اعداد و شمار جاری کردیے
ایران کے خلاف جنگ کے دوران اب تک 365 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک اس کی افواج کے 365 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
اب تک امریکی فوج کے 247، بحریہ کے 63، 19 مرینز اور فضائیہ کے 36 اہلکار اس جنگ کے دوران زخمی ہو چکے ہیں۔
پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ کے دوران اب تک 13 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash