Today News
آبنائے ہرمز میں ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 13 جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے
مشرق وسطیٰ میں اہم سمندری راستوں پر حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور حالیہ رپورٹ کے مطابق تنازع کے آغاز سے اب تک متعدد تجارتی جہاز نشانہ بن چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم مانیٹر کا کہنا ہے کہ اسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 13 تجارتی جہازوں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق اس کے علاوہ 4 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں تین تجارتی جہازوں سے نامعلوم پروجیکٹائل ٹکرانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک کارگو جہاز عمان کے شمالی سمندری علاقے میں موجود تھا جسے نامعلوم پروجیکٹائل لگنے سے جہاز کو نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق اس جہاز پر موجود عملے کو فوری امدادی کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا گیا اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ان حملوں کے باعث عالمی جہاز رانی کے اہم راستوں خصوصاً آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تجارتی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے کیونکہ یہی راستے عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔
بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں اور سیکیورٹی اداروں نے خطے میں موجود جہازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ کئی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کے راستوں میں تبدیلی پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔
Today News
کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد
محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے دو مسافروں سید انور اور خاتون زرقہ سے تجارتی پیمانے کی قابل ڈیوٹی اشیاء برآمد کیں۔
دونوں مسافر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، جس پر کسٹمز کے افسران نے شک کی بنا پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کی۔
اسکیننگ میں 64 قیمتی آئی فونز، 26 لیپ ٹاپس، ایپل واچ سیریز، آئی پیڈز، میک منی، ائیرپورڈز برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔
Source link
Today News
پاک-بنگلہ دیش وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورت حال اور خطے میں اس کے پھیلاؤ اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات اور گھمبیر نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں فریق نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Source link
Today News
ایران میں نشانہ بنانے لائق کچھ نہیں بچا؛ ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے سے متعلق بڑا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں واضح برتری اور بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے، جب بھی چاہوں، ایران جنگ ختم کرسکتا ہوں۔ ہمارا اندازہ 3 یا 4 ہفتوں کا تھا لیکن ہم شیڈول سے آگے رہے۔
ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ اب عملی طور نشانہ بنانے کے لیے ایران میں کچھ نہیں بچا ہے۔ بس چھوٹی چھوٹی کچھ چیزیں باقی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے عندیہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں سب کچھ معمول پر آنے میں ابھی مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ جنگ بہت اچھے انداز میں جاری ہے۔ سب کچھ کنٹرول میں ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی کہا تھا کہ پوچھا کہ ایران جنگ کا ابتدائی منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کا تھا لیکن اس سے پہلے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر براڈ کوپر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ امریکی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں 5,500 سے زائد اہداف اور 60 سے زیادہ بحری جہاز تباہ ہو چکے ہیں، جن میں ایران کے تمام سلیمانی کلاس کے جنگی جہاز شامل ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business1 week ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan