Today News
آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے فرانس کے آرمی چیف کی 35 ممالک کے وفد کیساتھ ویڈیو کانفرنس
فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے سربراہ نے ویڈیو کانفرنس میں بحرِ عرب اور خلیج فارس کے درمیان واقع آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بحال کرنے کے حوالے سے 35 ممالک کے وفود کو بریفنگ دی۔
اس ہنگامی اجلاس کا مقصد وہ ممکنہ طریقے تلاش کرنا تھا جن کے ذریعے جنگ بندی کے بعد اس اہم بحری گزرگاہ کو محفوظ بنایا جا سکے تاکہ عالمی تجارت دوبارہ کبھی متاثر نہ ہوں۔
فرانسیسی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ اجلاس موجودہ جنگی کارروائیوں سے الگ اور صرف دفاعی نوعیت کا ایسا منصوبہ تیار کرنا ہے کہ جب میزائل اور ڈرون حملوں میں کمی آئے تو کمرشل اور غیر فوجی جہازوں کے لیے راستہ بحال کیا جائے۔
چند ممالک نے واضح کیا ہے کہ فوری فوجی آپریشن اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک لڑائی میں کمی نہیں آتی اور تمام اقدامات دفاعی اور بحری تحفظ کی نوعیت کے ہوں گے تاکہ تیل اور بندرگاہی تجارت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا اور کسی بھی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز کو گزرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
Today News
این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ کا اعلان، سیٹوں میں بھی اضافہ
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سال 2026/2027 کے ایڈمیشن کے سلسلے میں داخلہ نشستوں میں 140 سیٹس کا اضافہ کردیا ہے۔
ای ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے تعلیمی سال کیلیے داخلوں کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا، صرف کراچی بورڈ کیلیے داخلہ نشستوں میں 16 جبکہ اے لیول کی نشستوں میں 6 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تعلیمی بورڈز کی نشستوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہے۔
سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے انھیں بھی میرٹ نشستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں کی سفارش یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے کی، جس کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے آئندہ چند روز میں ہونے والے اجلاس سے لی جائے گی۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر غضنفر حسین نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے 30 مارچ سے داخلہ پورٹل امیدواروں کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ 29 مئی تک کھلا رہے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر سال اول کی بنیاد پر پہلے مرحلے کا داخلہ ٹیسٹ 4 سے 7 جون تک جبکہ دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہونگے جبکہ میرٹ کے وویٹیج میں ٹیسٹ کے 60 فیصد اور انٹر سال اول کے نتائج کے 40 فیصد مارکس شامل ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ فنانس کمیٹی نے یونیورسٹی کی فیسوں میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے سیمسٹر فیس 51930 سے بڑھ کر 57 ہزار ہوجائے گی جبکہ داخلے کے وقت پہلے سیمسٹر کے آغاز پر داخلہ، سیمسٹر و دیگر فیسوں کی مد طلبہ 1 لاکھ 23 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔
اس کے علاوہ داخلہ فیس 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار کردی گئی ہے۔ مزید براں لوکل سیلف فنانس کی فیس 8 لاکھ 55 ہزار سے 8 لاکھ 90 ہزار اور اسپانسر سیلف فنانس کی رقم 10 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ روپے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فنانس کمیٹی کی ان سفارشات کی منظوری بھی سینڈیکیٹ سے لی جائے گی۔
داخلے نشستوں میں اضافے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی داخلہ نشستیں اب 3016 سے بڑھ کر 3156 کرجارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی بورڈ کی نشستوں میں 16، اے لیول کی نشستوں میں 6، آغا خان بورڈ کی نشستوں میں 7، اقلیتی کوٹے کہ نشستوں میں 12، سکھر ، نوابشاہ اور لاڑکانہ کی نشستوں میں 6/6 ، حیدرآباد کی 7 جبکہ میرپور خاص کی نشستوں میں 24 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھر کیمپس میں دو نئے پروگرام بی ایس انگریزی اور بی ایس منیجمنٹ سائنسز شروع کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے 164 سے 159 کی گئی ہیں جو میرٹ کیٹگری کو دی گئی ہیں ان میں سے سول کے شعبے سے 4، الیکٹرک سے 1 اور کمپیوٹر سے 2 نشستیں کم کی گئی ہیں جبکہ آرکیٹیکچر کے شعبے میں 2 نشستوں کا اضافہ کیا گیا یے۔
Source link
Today News
طورخم بارڈ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا
حکومت پاکستان نے ریاستی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی محفوظ مرحلہ وار وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھول دیا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق واپسی کا عمل 26 مارچ 2026 کو شروع ہوا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کو مکمل ہم آہنگی اور تیاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طورخم، لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ مقامات، خصوصاً حمزہ بابا کیمپ کے ذریعے مہاجرین کی منظم انداز میں منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں نقل و حرکت کو کنٹرولڈ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بدانتظامی سے بچا جاسکے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی، سرحدی نظم و ضبط اور امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں سیکیورٹی فورسز اور سول ادارے مکمل یک جہتی کے ساتھ کردار ادا کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
ایران میں صورت حال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی نیا سپریم لیڈر بننے کو تیار نہیں، امریکی صدر کا طنز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ریپبلکن کی چندہ مہم فنڈ تقریب میں حیران کن اور طنزیہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں اگلا سپریم لیڈر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے اندر موجودہ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی سربراہ بننے کا خواہش مند نہیں ہے۔ ایران نے مجھے اس منصب کی پیشکش کی جس پر میں نے شکریہ کے ساتھ جواب دیا کہ نہیں، میں نہیں بننا چاہتا۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے جن کی جگہ 8 مارچ کو ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر بنایا گیا ہے۔
اسرائیل اور امریکا یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ جس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کو ہلاک کیا گیا اسی حملے میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی ہے۔
BREAKING : “Iran wanted to make me their Supreme Leader, but I refused and said, ‘No, thank you.'”
– Donald Trump… View more pic.twitter.com/kA40UyWPci
— Times of Iran News (@Timesofiraan) March 26, 2026
واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر بننے کے بعد سے اب تک کبھی منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی تازہ تصویر جاری کی گئی ہے۔ ان کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News