Today News
آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے حامی ممالک کے دفاعی مشن کا قیام؛ فرانس کا اہم اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بندرگاہوں اور بحری راستوں کی ناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ آئندہ دنوں میں ایک کانفرنس منعقد کریں گے۔
جس میں اُن ممالک کو مدعو کیا جائے گا جو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خالصتاً دفاعی اور پُر امن مشن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوششوں کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے پائیدار اور مضبوط حل تک جلد از جلد سفارتی ذرائع سے پہنچنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔
انھوں نے خطے کے مسائل بالخصوص ایران کے جوہری اور بیلسٹک پروگرامز، آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کی بحالی اور لبنان میں اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کے ساتھ دوبارہ امن کے فی الفور حل پر زور دیا۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایسا حل ہونا چاہیئے جو خطے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے اور تمام بنیادی مسائل کا دیرپا حل ہو تاکہ خطے کے ممالک امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
No effort must be spared to swiftly reach, through diplomatic means, a strong and lasting settlement to the conflict in the Middle East.
Such a settlement must provide the region with a robust framework enabling all to live in peace and security.…
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) April 13, 2026
انھوں نے پیشکش کی کہ فرانس اس سلسلے میں اپنا مکمل کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جیسا کہ وہ جنگ کے آغاز کے پہلے دن سے مسلسل کوشش کرتا آیا ہے۔
ایمانوئیل میکروں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے آئندہ دنوں میں ہم برطانیہ کے ساتھ مل کر اُن ممالک کی کانفرنس منعقد کریں گے جو ہمارے ساتھ ایک پرامن کثیرالقومی مشن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
فرانسیسی صدر کے بقول اس کا مقصد آبنائے میں بحری آمدورفت کی آزادی کو بحال کرنا ہے۔ یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا مشن ہوگا جو تنازع کے فریقین سے الگ ہوگا اور حالات سازگار ہوتے ہی اسے جلد تعینات کیا جائے گا۔
Today News
مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان، شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فصل الرحمان کے ہمراہ حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی محمد عمران اور خالد شریف بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی جانب سے فلاحی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں معاشرے کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی جمعیت علمائے اسلام اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات اور بزرگوں کی محبت کا ذکر کیا جس سے دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام اور تعلق کی جھلک نمایاں ہوئی۔
Source link
Today News
Actress Tanya Chatterjee leaks Yuzvendra Chahal’s private message
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار معاملہ میدانِ کرکٹ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک مختصر گفتگو نے طول پکڑ لیا ہے۔
بالغانہ ویب سیریز بنانے والے ادارے ’’الو‘‘ کی اداکارہ تانیا چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ چہل نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ایک لفظ ’’Cute‘‘ لکھ کر ردعمل دیا، جسے انہوں نے میڈیا کے ساتھ شیئر کردیا۔
یہ معاملہ بظاہر معمولی تھا، مگر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کی تعریف کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جبکہ دوسرے حلقے اسے ایک معروف کرکٹر کے لیے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دے رہے ہیں۔
🚨BIG REVELATION BY TANIYA CHATTERJEE 🚨
– Ullu actress Taniya Chatterjee showing the reaction Cricketer Yuzi Chahal sent on her Insta stories.
– Yuzvendra Chahal DM’d actress Taniya Chatterjee: “Aap Cute ho”.
– She went to the media and started showing it to everyone.
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) April 13, 2026
تانیا چٹرجی کی جانب سے اس نجی پیغام کو منظرِ عام پر لانے کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پر ذاتی حدود اب باقی نہیں رہیں؟ کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جبکہ کچھ افراد نے چہل کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب یوزویندر چہل کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل ان کی ذاتی زندگی، شادی، طلاق اور مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں رہ چکی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے معاملے پر خود چہل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
Today News
ایپل میپس سے لبنان کے علاقوں کے نام غائب!
سوشل میڈیا صارفین نے ایپل میپس میں لبنان کے گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ناموں سے خالی ان جگہوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں عموماً نام ظاہر ہوتے تھے جس کے بعد اس مسئلے نے آن لائن توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس کے برعکس گوگل میپس میں ان گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر ہو رہے ہیں جو دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فرق واضح کر رہا ہے۔
جس کے بعد صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں کہ ایک سروس پر نام ظاہر ہو رہے تو دوسرے پر کیوں نہیں ہو رہے؟
ایپل کی ایپ میں یہ مسئلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایپل نے ان جگہوں کے نام ظاہر نہ ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم