Today News
آسٹریلوی سلیکٹرز کو اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا گیا
آسٹریلوی سلیکٹرز کو سینیئر بلے باز اسٹیون اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دیا جانے لگا ہے۔
سینیئر بیٹر کو بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے تو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، بعد میں بطور کور بھیجا گیا۔
باقاعدہ طور پر وہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل اسکواڈ کا حصہ بنے، جس میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے سپر 8 میں جانے کا امکان ختم ہوگیا۔
جمعہ کو آسٹریلیا نے عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلا مگر اس میں بھی اسمتھ کو نہیں کھلایا گیا، بطور متبادل 2 اوورز کے دوران ان سے باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کروائی گئی۔ اس دوان بھی انہوں نے صرف ایک کام فیلڈ میں کسی ساتھی کھلاڑی کا گرا ہوا ٹاول اٹھاکر باؤنڈری سے باہر اچھالنے کی صورت میں کیا۔
شائقین سوشل میڈیا پر سلیکٹرز کی جانب سے اس سلوک کو اسمتھ کی توہین قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
دبئی میں بچے کو بائیک چلانا مہنگا پڑ گیا، 38 لاکھ روپے جرمانہ لگ گیا
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کم عمر بچوں کی جانب سے مین روڈ پر کواڈ بائیک چلانے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔
دبئی پولیس نے 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرتے ہوئے بائیک ضبط کرلی۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مرکزی شاہراہ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکا گیا اور والدین کو موقع پر طلب کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مصروف سڑکوں پر گاڑی یا بائیک چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ان کی جان بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے قانون کے مطابق 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔
دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو سڑکوں پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Today News
ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پالی کیلے میں اتوار کے روز سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران بارش کے امکانات انتہائی زیادہ بتائے جا رہے ہیں۔
سپر 8 مرحلے کے میچوں کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا، اس لیے اگر میچ ممکن نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر مقابلہ بے نتیجہ قرار دیا جائے گا۔شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ موسم بہتر ہوگا اور ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
Today News
وجے اور رشمیکا کی شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات طلب
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کے لیے بیرونِ ملک سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 26 فروری کو ادے پور میں منعقد ہوگی۔ یہ ایک نجی نوعیت کی تقریب ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ادے پور کو شاہانہ اور یادگار شادیوں کے لیے خاص اہمیت حاصل ہے اور ماضی میں بھی کئی معروف شخصیات یہاں شادی کر چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شادی ایک وسیع و عریض مقام پر ہوگی جس کے باعث سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرونِ ملک سے بلائی گئی سکیورٹی ٹیم راجستھان کے مقامی سکیورٹی عملے کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں نبھائے گی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ادے پور میں شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی اور حال ہی میں ان کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Entertainment1 week ago
Sharpasand Episode 37 – Viewers React to Sanam Slapping Fida