Connect with us

Today News

آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں کون سی اہم شخصیات نے شرکت کی؟

Published

on



بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں بھارتی گلوکاروں، اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت بھارت کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ 

نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد بالی ووڈ میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال ممبئی کے ’بریچ کینڈی اسپتال‘ میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث ہوا۔

گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے نے والدہ کی آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری کیں، جس میں بتایا گیا کہ ان کی آخری رسومات آج 13 اپریل 2026 کو شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے، اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے لیے آخری دیدار کروایا جائے گا۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ، دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی سمیت، بھارتی کھلاڑیوں، فنکاروں نے ان کے گھر جا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسری جانب، بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہ رخ خان:   

بالی ووڈ کنگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ آشا تائی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ان کی آواز بھارتی سنیما کے ستونوں میں سے ایک تھی اور صدیوں تک گونجتی رہے گی‘۔ 

سنجے دت: 

نامور اداکار سنجے دت نے لکھا ’آشا جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید افسوس ہوا، ان کی آواز صرف موسیقی نہیں تھی بلکہ جذبات، یادیں اور جادو تھی جو ہمیشہ زندہ رہے گا‘۔

مادھوری ڈکشت: 

نامور اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں آشا بھوسلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایک دور کا خاتمہ ہو گیا، ان کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی۔

انوشکا شرما: 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ایک ایسی آواز جس نے نسلوں کی تعریف کی، ان کی میراث ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سنیل شیٹھی: 

بالی ووڈ اداکار نے لکھا ’کچھ آوازیں صرف گاتی نہیں، زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں، آشا تائی بھی انہی میں سے ایک تھیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شریا گوشال: 

نامور گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک ایسی آواز کھو دی جو نسلوں کی پہچان تھی، وہ صرف لیجنڈ نہیں تھیں بلکہ لامحدود صلاحیتوں کی مالک تھیں۔

آشا بھوسلے کون تھیں؟

آشا بھوسلے ستمبر 1933 کو پیدا ہوئیں، وہ ایک معروف بھارتی پلے بیک سنگر، کاروباری شخصیت، اداکارہ اور ٹی وی شخصیت تھیں، جنہوں نے دہائیوں تک اپنی آواز سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران جنگ میں نیٹو کے ’کردار‘ کا سنجیدگی سے جائزہ لینے والے ہیں، ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی مدد کرنے میں ناکام رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ نیٹو کے کردار کا ’’انتہائی سنجیدگی سے جائزہ‘‘ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ [نیٹو] ’ہمارے ساتھ نہیں تھے‘۔ میں نیٹو سے بہت مایوس ہوں۔ ہم نیٹو کے لیے کھربوں ڈالر ادا کرتے ہیں اور انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اب سامنے آنا چاہتا ہے لیکن اب کوئی فائدہ نہیں۔ ٹرمپ نے نیٹو کے وسیع تر مقصد پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ امریکا نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کرتا ہے تاکہ حفاظت میں مدد کی جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا گیا

Published

on



شوہر سے جھگڑے کے باعث بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی، مددگار ون فائیو اور سپر مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی کہ کوئی لاش تیرتی ہوئی آرہی ہے، کنٹرول پر پھر بتایا گیا کوئی خاتون ہے جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ آ رہی ہے۔

سپر مارکیٹ 15 مددگار ٹیم فوراً تین ہٹی بلوچ پاڑا کے پاس پہنچی اور بزرگ خاتون لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ چکی تھی۔ مددگار اور تھانے کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو پانی سے باہر نکالا، اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے بزرگ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، 55 سالہ خاتون زکیہ جان ہجرت کالونی کی رہائشی ہے۔ خاتون کا اس کے شوہر شمامت سے جھگڑا ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شوہر سے جھگڑے کے باعث خاتون نے ندی میں چھلانگ لگائی جسے پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا، خاتون بالکل خیر و عافیت سے ہیں، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستانی صلاحیتوں سے متعلق پاکستان کنفرنس 2026 کا انعقاد

Published

on


ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انقعاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحثیں ہوئیں۔ موضوعات میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت ، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا شامل تھا۔

کانفرنس میں پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کی ستا‏‏ئش کی گئی۔ شرکا نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جبکہ خطے میں بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔

شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ موجود ہیں۔ شرکا نے پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔





Source link

Continue Reading

Trending