Connect with us

Today News

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد

Published

on


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور ضلعی کچہری میں پیش ہوئے اور سرنڈر کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔

عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو عدالت پیش ہی نہیں ہوتے رہے، جس پر علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی صورتحال، کرفیو اور راستوں کی بندش کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کال پر صرف لائسنس کے بارے میں پوچھ رہے تھے اور چھاپوں کے دوران ان کے موبائل بھی لے لیے گئے۔

جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیے کہ صرف پراسیکوشن کے کہنے پر سزا نہیں ہو سکتی اور کیس طویل عرصے سے زیرِ سماعت ہے۔

وکیلِ صفائی نے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ احتیاط اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوتے،قانون و انصاف نہیں ہے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس چیز کا گناہ گار ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی سپورٹ اور شہرت کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں بار بار، یا تو ہمارے نیتوں میں فرق ہے یا پھر آپس کے اختلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں میں لگے ہوئے ہیں جو مقصد سے ہٹ کر ہیں، ہم بے وقوفی پر لگے ہوئے نادانی میں لگے ہوئے ہیں استعمال ہورہے ہیں جو بھی وجہ ہے، نتائج جو بھی وجہ اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے وہ دیکھنا چاہیے۔

علی امین نے کہا کہ ہمارا ہر کسی کے لیے احترام ہے، جب میرے لیڈر پرسخت  وقت ہوگا اسے تکلیف ہوگی، اس کے لئے میں اگر غصہ میں بات کرتا ہوں تو لوگوں کو برداشت کرنا چاہیے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کتنی پریشر سے کمپین شروع کی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج ادھر کھڑے ہوئے ہیں ہمیں ہوش ہے ناخن لینے چاہیے، میں جو بھی کر رہا ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے کر رہا ہوں، ہماری غلطیاں تو ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان معالج کی رسائی مانگ رہا ہے وہ ہم نہیں کر پا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشر باتوں سے نہیں رویہ سے بنتا ہے، آپ کی طاقت سے بنتا ہے آپ کیا کر سکتے ہیں، ڈائیلاگ ٹک ٹاک بنانے سے فرق پڑتا تو آج یہ حال نہ ہوتا، خان صاحب کی رہائی دور کی بات آج معالج بھی نہیں مل رہا، میں پہلے بھی خاموش نہیں تھا میں وزیر اعلیٰ تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت ایک ورکر ہوں نہ سیاسی کمیٹی کا حصہ ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے، میں اپنے حلقہ میں تھا پاکستان کی سب سے بڑی ریلیاں کر رہا تھا،  چیلنج کرتا ہوں میری ریلی سب سے بڑی نہ ہوئی تو کہیں میں خاموش تھا۔

انہوں نے کہا کہ کال دی گئی میں سب سے پہلے آیا، کیمرے لگے ہوئے تھے، سب سے زیادہ ایکٹویٹی بھی میں نے کی تھی، یہاں آیا ہوں پانچ دنوں میں بارہ گھنٹے نہیں سویا، پھر حکم ہوا کہ چلے جاؤ میں کیا کرتا، کوئی وجہ ہے تو ہمارا پریشر کم ہوا اور بانی کو مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشر بناؤ یہ کہنا گناہ ہے تو میں کرونگا، میں جگاونگا ان لوگوں کو مسئلے حل نہیں ہورہے ہیں، کوشش تو کرو یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹی وی پروگرام میں بیٹھ جاؤ، آپ کے عمل سے سارا کچھ ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی قرار دے کر محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد

Published

on


ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی قرار دے کر محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد کردی۔ڈیپوٹیشن پر تعینات سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وضاحتی حکم نامہ جاری کر دیا اور قرار دیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے 20 اگست 2025 کے آفس میمورنڈم میں عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔

عدالت نے واضح کیا کہ سابقہ فیصلہ مستقل طور پر نئی ملازمت اختیار کرنے والوں کے لیے تھا، ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں۔

رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈیپوٹیشن ایک عارضی تبادلہ ہوتا ہے، اسے مستقل ملازمت کی تبدیلی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

ڈیپوٹیشن پر آنے والا ملازم اپنے اصل ادارے کا ہی حصہ رہتا ہے، اس لیے اس کی تنخواہ میں کٹوتی کرنا یا اسے نئی بھرتی تصور کرکے ابتدائی اسکیل پر فکس کرنا غیر قانونی اور عدالتی منشا کے خلاف ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں عتیق الرحمان کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیصلہ ان ملازمین کے لیے تھا جنہوں نے مستقل طور پر سابقہ ملازمت ختم کر کے نئی سرکاری ملازمت اختیار کی۔

عتیق الرحمان نے اٹامک انرجی کی ملازمت چھوڑ کر وزارتِ تعلیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ اس کی سابقہ تنخواہ زیادہ تھی، اس لیے نئی ملازمت میں بھی اسی تنخواہ کا تحفظ دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں قرار دیا تھا کہ مستقل طور پر نوکری بدلنے والے ملازمین سابقہ تنخواہ کے تحفظ کے حقدار نہیں ہوتے۔تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین پر نہیں ہوتا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ سابقہ فیصلے کا اطلاق ڈیپوٹیشن کیسز پر نہیں کیا جا سکتا۔

موجودہ کیس میں درخواست گزار ضیاء الرشید عباسی کو حکومت نے ڈیپوٹیشن پر ایوانِ صدر تعینات کیا تھا، تاہم محکمہ خزانہ نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا سہارا لیتے ہوئے ان کی تنخواہ کم کر کے ابتدائی مرحلے پر مقرر کر دی تھی۔

عدالت نے اس اقدام کو عدالتی فیصلے کی غلط تشریح قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیپوٹیشن ملازمین کی تنخواہوں میں اس بنیاد پر کٹوتی نہیں کی جا سکتی۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کے روح پَرور مناظر؛ ویڈیو وائرل

Published

on


رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی شہر نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر میں باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا۔

تراویح میں نیویارک کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت پورے انہماک اور یکسوئی کے ساتھ سنی۔ 

منتظمین نے بتایا کہ تراویح سے قبل مغرب کی نماز اور پھر افطار کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر دیگر مذاہب کے ماننے والے شہری بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ شب نیون لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز اور بلند و بالا اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے روح پرور ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی تھی۔

افطار اور تراویح کے ان اجتماعات کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اسلام کے پُرامن پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

اس دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ شرکا نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

ان ایمان افروز لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جہاں تراویح کے انعقاد کو اسلاموفوبیا کے خلاف مثبت پیغام اور رمضان کی روح کا عملی اظہار کہا گیا۔

ٹائمز اسکوائر جیسے مصروف اور عالمی شہرت یافتہ مقام پر باجماعت تراویح کے انعقاد کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے



Source link

Continue Reading

Trending