Connect with us

Today News

اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published

on



پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت دو رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید شامل تھے۔ درخواست گزار کے وکیل، الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس غیر قانونی تھا اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ارسال کیا گیا۔ وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کر دیا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ابتدائی سماعت میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا، اور بعد ازاں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Mafia increase LPG Rates – ایکسپریس اردو

Published

on


مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور توانائی کے ممکنہ بحران کے دوران ملک بھر میں ایل پی جی مافیا نے گیس کی قیمت میں من مانا ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت 304 روپے 28 پیسے مقرر کی ہے جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں مافیا نے 450 روپے سے زائد فی کلو قیمت وصول کرنا شروع کردی ہے۔

لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی اوگرا کی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں جبکہ عوام 146 روپے فی کلو گرام مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے پر مجبورہیں اور فی کلو قیمت 470 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایل پی جی مافیا نے قیمتیں بڑھا کر چند روز میں عوام سے اربوں روپے کما لیے جبکہ اس صورت حال میں اوگرا سمیت کسی بھی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آرہا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں روزانہ 6 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی ایل پی جی فروخت ہوتی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے دکاندار گوہر سے مہنگی فروخت کرنے کے حوالے سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ہمیں اوگرا کی مقر رہ کر دہ قیمت پر نہیں ملتی، آج مجھے 443 روپے کے حساب سے ملی ہے میں کیسے 304 روپے میں فروخت کروں۔

انہوں نے کہا کہ سب دکانداروں کو پکڑتے ہیں جو مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ان کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا؟ ہمیں اوگرا کی قیمت پر ایل پی جی دیں ہم فروخت کریں گے مافیا نے اربوں روپے کما لیے اوگرا کہاں ہے صوبائی ادارے کہاں ہیں کس پلانٹ اور کس فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا ابھی پولیس آئے گی ہم غریب دکانداروں کو پکڑ کر لے جائے گی۔

رکشہ ڈرائیور عثمان کاشف نے کہا اب تو مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے آپ جینے کی بات کر رہے ہیں، دو وقت کی روٹی نہیں ایک وقت کی بھی نہیں مل رہی مہنگائی اس قدر زیادہ ہے کہ سواری نہیں ملتی اگر مل جائے تو پیسے پورے نہیں دیتی کیا کریں کہاں جائیں کس کا گریبان پکڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی لوٹ مار میں لگا ہوا ہے،

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت قیمتوں پر عملدرآمد کرانا اب صوبائی حکومتوں کا کام ہے اوگرا نے اس حوالے سے تفصیلی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: میاں نواز شریف کالج برائے خواتین بند کرنے کے نوٹس پر طالبات کا احتجاج

Published

on


 

کشمیری گیٹ گورنمنٹ میاں نواز شریف کالج برائے خواتین کو دو دن میں خالی کرنے کے نوٹس پر زیر تعلیم ہزاروں طالبات سراپا احتجاج بن گئیں، جبکہ خواتین اساتذہ بھی طالبات کے ساتھ کھڑی ہو گئیں۔

پرنسپل کے مطابق ڈائریکٹر کالجز احسن مختار نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے اساتذہ کے سامنے پیغام دیا کہ کالج کو دو دن میں خالی کیا جائے۔ بتایا گیا کہ یہ ہدایت بورڈ آف ایڈوائزری کالج کے حوالے سے دی گئی۔

اساتذہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کالج بند ہونے سے تقریباً 1500 طالبات کا مستقبل متاثر ہوگا۔ طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کو بند نہ کیا جائے اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے مسائل: وفاقی وزیر بحری امور کا اہم اعلان

Published

on


 

درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے بلک اور بریک بلک ٹرانس شپمنٹ کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ نظام کے تحت پہلی بار ایل سی ایل کارگو ہینڈلنگ کی منظوری دی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق رو-رو جہازوں کے ذریعے گاڑیوں اور ایس یو ویز کی آمد کی بھی اجازت ہوگی۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی پالیسی وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ٹرانزٹ کارگو کی سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان کی بندرگاہوں میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ریجنل ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق چھوٹے کنسائنمنٹس کے لیے ایل سی ایل سہولت سے لاگت میں کمی ممکن ہوگی جبکہ رو-رو سروسز سے آٹو موبائل تجارت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحری شعبے کی جدیدکاری اور تجارتی روابط بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending