Today News
اسرائیل، امریکا اور ایران کشیدگی، اوگرا کو پیٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت
ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلیے الرٹ جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی خطے کی صورت حال کے پیش نظر وزارتِ توانائی نے اوگرا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اوگرا کو ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے وافر ذخائر یقینی بنانے، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے سپلائی میں کسی بھی ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ فوری عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک میں مناسب سٹاک موجود ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور ایران کے مشترکہ حملوں میں اب تک 51 شہری شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں جبکہ ایرانی سپریم لیڈر اور صدر مسعود پزشکیان کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
Today News
90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد عمر گل کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل 125 اور سات لاکھ بیس ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزم کو پہلے سے گرفتار اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ، اب تک اس واردات میں ملوث مرکزی ملزم اسد حسین ولد اقبال حسین اور بلال عرف عبدالشاہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 36 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم برآمد کی جا چکی ہے ، مزید مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے 14 فرروری 2026 کو پریڈی تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی ، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر ریگل چوک کے قریب مسلحہ موٹرسائیکل سوار دکاندار سے رقم سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی ، سولر انورٹر کا دکاندار سفیر بٹ اپنی دکان کے ملازم کے ہمراہ 90 لاکھ روپے کی رقم تھیلے میں ڈال کر قریبی واقعے نجی بینک جا رہا تھا۔
Today News
پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں کےایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس 24/7 مکمل فعال رہیں گے۔
ماہر ڈاکٹروں، خاص طور پر فزیشن، سرجن، آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ ساتھ نرسوں، پیرامیڈیکس اور الائیڈ اسٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات، آئی وی فلوئیڈز اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید برآں ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات فوری مکمل رکھنے اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عملدرآمد کا حکماحکامات و ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Today News
ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
بیان میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech1 week ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا