Connect with us

Today News

 اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانا چاہتا ہے، ترک وزیرخارجہ

Published

on



پاکستان میں ایک اہم سفارتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مصری، سعودی اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہاکان فیدان کے مطابق اس اجلاس میں ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پس منظر میں خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

ترک میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری ہے اور ترکیہ ایران اور پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی بداعتمادی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو اہم سفارتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل نکالنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا میں ٹرمپ اور جنگ کے خلاف عوامی بغاوت، 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

Published

on


امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ایران جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر نو کنگز  کے عنوان سے احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ منتظمین کے مطابق ملک کی 50 ریاستوں میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

ریاست مینی سوٹا میں ہونے والی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام سے ایران جنگ کے حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے اور اس جنگ کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ جنگوں پر امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کریں گے مگر اس کے برعکس انہوں نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ ایران جنگ غیر آئینی ہے کیونکہ اس کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی گئی، جبکہ اس تنازع میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی شہری جاں بحق ہوئے اور سیکڑوں تعلیمی ادارے متاثر ہوئے۔

سینیٹر نے اسرائیلی وزیراعظم  بینجمن نیتن یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر خطے میں جنگ کو ہوا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے باعث لبنان، مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں بھی انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد نے اینڈ دا وار اور نو کنگز کے نعرے لگائے، جبکہ کچھ مقامات پر اسرائیلی حکومت کے خلاف بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

روسی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بزرگ افراد نے شرکت کی اور ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھائی۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھی امریکا کی مختلف ریاستوں میں مزید 3200 احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں اور منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہروں میں سے ایک ثابت ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ٹرالر کے حادثات میں 2 شہری جاں بحق، گدھا شدید زخمی

Published

on



 شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں گدھا گاڑی بان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ٹریلر سے پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 15 کے قریب ٹریلر نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی بان جاں بحق ہوگیا جبکہ گدھا شدید زخمی ہوا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 45 سال کے قریب بتائی گئی۔

اس کے علاوہ بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم برتھ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد امین ولد محمد عمر کے نام سے کی گئی جسے فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے ٹریلر نے کچل دیا تھا۔

اس حوالے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ حادثہ پورٹ قاسم کے اندر پیش آیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق انتظامیہ نے بات چیت کے بعد معاملہ حل کرلیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے تاہم متوفی بن قاسم کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دریں اثنا سائٹ سپرہائی وے احسن آباد میرٹھ سوسائٹی کے قریب ہفتے کی علیٰ الصباح ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔

 چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ عبدالحق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ سے شاہ فیصل دو نمبر کی طرف جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت بی بی صابرا کے نام سے ہوئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

حوثی فورسز ایران کی حمایت میں میدان میں آگئیں؛ اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں یمن کے حوثی ایران کی حمایت میں میدان میں آگئے اور میزائل حملوں سے مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی کے قریبی اتحادی حوثی فورسز نے اسرائیل کے حساس فوجی مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔

حوثی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیل پر حملہ کیا ہے اور جارحیت ختم ہونے تک تمام محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم حوثیوں کے اس جنگ میں شریک ہونے سے بحران مزید خطرناک رخ اختیار کرگیا۔

بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے ریسرچ فیلو فاریہ المسلمی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے جنگ میں ​​شمولیت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔

اُنھوں نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے ابھی تک یہ نہیں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر پر حملہ کریں گے لیکن حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کردی تو یہ عالمی قوتوں سمیت دنیا کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش کے سوال پر فاریہ المسلمی نے بی بی سی رہوڈیو 4 کو بتایا کہ یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ڈراؤنا خواب ہے، اور یہ اسے مزید خوفناک بنا دے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending