Connect with us

Today News

اسرائیل نے اگلے ہفتے ایران کے توانائی مراکز پر بڑے حملے کی تیاری کر لی

Published

on



تل ابیب:

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے خطرناک موڑ میں داخل ہو گئی ہے، جہاں اسرائیل ایران کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری مکمل کر چکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی دفاعی عہدیدار کے مطابق حملے کا حتمی فیصلہ اب امریکا کے گرین سگنل سے مشروط ہے۔

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے منظوری مل گئی تو آئندہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایران کے اہم توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا سخت الٹی میٹم دے رکھا ہے جس کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل نے ایران کے تیل اور گیس کے مراکز پر حملہ کیا تو نہ صرف جنگ کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ خطے میں پہلے ہی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری تشویش میں مبتلا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا

Published

on



پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔

پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending