Connect with us

Today News

اسرائیل کا لبنان میں پناہ گزیں کیمپ ہر حملہ، 10 افراد ہلاک، حماس کا ردعمل

Published

on


لبنان کے جنوبی حصے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ “عين الحلوہ” پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس  کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ اس حملے میں کئی افراد بھی زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں ایک گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے اس حملے کیلئے موقف اپنایا کہ اس حملے میں حماس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم زیادہ تر معتبر ذرائع پر مبنی رپورٹس میں مجموعی تعداد 10 کے قریب بتائی گئی ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اس دعوے کی تردید کی اور حملے کو بے گناہ شہریوں اور پناہ گزینوں پر ظالمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ نشانہ بننے والی عمارت دراصل کسی فوجی مرکز یا ہتھیاروں کی جگہ نہیں بلکہ سکیورٹی فورس کی جگہ تھی جو خیمہ نشینوں کے تحفظ کا حصہ تھا۔

حماس نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات علاقائی کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بڑا فیصلہ

Published

on



لاہور:

حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کی صورت میں پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر ایس ای سی پی نے عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ

Published

on



اسلام آباد:

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور پُرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟

Published

on



کراچی:

مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کا اعلان کردیا۔

مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں ۔ انہوں نے فطرہ ،فدیۂ صوم اور کفارۂ صوم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ۔

٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :300روپے

٭جَو (4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 1160روپے

٭کھجور(4کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے

٭کشمش عمدہ ( 4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :7200روپے

روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے ، جس کا نصاب درج ذیل ہے :

٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) :18,000روپے

٭جَو (4 ):69,600روپے

٭کھجور (4کلو) : 168,000روپے

٭کشمش ( 4کلو):4,32,000روپے

انہوں نے کہا کہ     یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184) ‘‘۔

فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر اُن کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔فدیہ اس کا بدل نہیں ہے۔

 جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ 60 مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ ہے۔

مندرجہ بالا اجناس کے دام مارکیٹ میں بدلتے رہتے ہیں اور بعض صورتوں میں جنس کی کوالٹی کے اعتبار سے بھی قیمت میں کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔





Source link

Continue Reading

Trending