Connect with us

Today News

اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 294 ہوگئی

Published

on


حزب اللہ کی جانب سے سخت مزاحمت کے بعد اسرائیل نے لبنان میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد تعداد 294 تک پہنچ گئی جبکہ 1021 زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزارت صحت کے بقول زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعدد علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش کا کام بھی کر رہی ہیں۔ ملبے سے لاشیں ملے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائیاں لبنان میں موجود مسلح گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ جن کا مقصد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی خطرات کو کم کرنا ہے۔

رائٹرز کے بقول لبنانی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فیکٹ چیک: افغان طالبان کے دعوے کے برعکس ’امید اسپتال‘عسکری کیمپ تھا

Published

on


افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے فیکٹ چیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

افغان طالبان کا دعویٰ

افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ ایک فضائی حملے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے قائم ’امید اسپتال‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حقائق سامنے آ گئے

  • وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک عسکری تنصیب تھی، نہ کہ کوئی فعال اسپتال۔
  • حکام کا کہنا ہے کہ اصل ’امید اسپتال‘اس مقام سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔
  • دستیاب تصاویر کے مطابق اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بننے والا مقام کنٹینرز اور عارضی ڈھانچوں پر مشتمل تھا۔ نشانہ بننے والے مقام پر اسلحہ اور بارود موجود تھا۔

متنازع پہلو

افغان طالبان کے دعوے اور پروپیگنڈے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ:

  • اگر یہ مقام واقعی بحالی مرکز تھا، تو وہاں عسکری سرگرمیوں کی موجودگی ایک اہم سوال اٹھاتی ہے۔
  • دوسری جانب سرکاری مؤقف بھی مکمل طور پر غیر جانبدار بین الاقوامی تصدیق سے نہیں گزرا۔

مبینہ اے آئی پروپیگنڈا

ایک سرکاری افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلقہ ویڈیو اور پوسٹ کو بعد میں حذف کیا گیا ہے، جس کی کوئی ٹھوس اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر غلط معلومات پر مبنی پوسٹ تھی، جس سے اس کی صداقت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

علاوہ ازیں مبینہ طور پر ویڈیو اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے بنائی گئی تھی، جو فیکٹ چیکٹ اور تصدیق کے آزاد ذرائع پر دباؤ کا سامنا نہ کر سکی اور افغان حکام کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Published

on



لاہور:

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی بڑے فرد یا ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رقوم صرف بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جا سکیں گی جبکہ منی چینجرز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے عمل کو بھی اسٹریم لائن کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ا س حوالے سے کہا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کے تمام چینلز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پر مشتمل ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بھی شرکت کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

Published

on



اسلام آباد:

افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیے گئے فیکٹ چیک کے مطابق جس امید اسپتال کو افغان طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ دراصل کیمپ فینکس (Camp Phoenix) سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔

وزارت اطلاعات  کے مطابق اصل ہدف ایک عسکری مقام تھا جہاں دہشتگردوں کے اسلحہ اور بارود کا ذخیرہ موجود تھا، جسے گزشتہ رات درست نشانہ بنایا گیا۔

تصاویر سے بھی واضح ہے کہ اصل اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بنائی گئی جگہ کنٹینرز پر مشتمل عسکری/دہشت گرد انفرا اسٹرکچر تھا۔ یہ فرق خود ہی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔

ایک اور اہم سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہ واقعی منشیات کے عادی افراد کے علاج کا مرکز تھا تو پھر اسے ایک ایسے فوجی کیمپ میں کیوں قائم کیا گیا جہاں مہلک اسلحہ اور بارود ذخیرہ کیا جاتا ہو؟  یہ تضاد خود اس دعوے کی حقیقت پر سوال اٹھاتا ہے۔

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے ڈیلیٹ ویڈیو پر سوال اٹھا دیے

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک اور اہم فیکٹ چیک جاری کرتے ہوئے افغان سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک پوسٹ اور ویڈیو ڈیلیٹ کیے جانے پر گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی منشیات بحالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم بعد ازاں اس متنازع پوسٹ کو اچانک ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھی، جو متعدد بار کیے جانے والے فیکٹ چیکس کے سخت دباؤ اور جانچ پڑتال کا سامنا نہیں کر سکی۔

اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اپنے ہی سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ہیرا پھیری والی ویڈیو کو حقیقت ثابت کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending