Today News
اسلام آباد؛ شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
تھانہ کرپا کی حدود میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ خاتون اور خاوند کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ خاتون کی 10 سال قبل وحید ستی سے شادی ہوئی تھی۔
خاتون کی والدہ کی مدعیت میں خاوند وحید ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق وحید ستی کے والد نے کال کر کے بتایا کہ بیٹی جل گئی ہے جبکہ بیٹی نے بتایا کہ خاوند نے مار پیٹ کی اور پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔
Source link
Today News
پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی، اسپتال منتقل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر مارک چیپمین نے شاٹ کھیلا تو گیند حمزہ سجاد کی گردن کے پچھلے حصے پر لگی۔
زوردار گیند لگنے کے باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ واقعے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی اور تمام کھلاڑی بھاگ کر زخمی فیلڈر کے پاس پہنچ گئے۔
طبی عملہ بھی فوری طور پر پہنچ گیا، زخمی فیلڈر کو ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ نے واقعے کی صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر پریکٹس ختم کر دی۔
واقعے کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے کوشش کے باوجود فرنچائز کے ترجمان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
Today News
بلوچستان ہائیکورٹ نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے 12 مئی 2025 کا اشتہار اور 18 اکتوبر 2025 کا کوریجنڈم منسوخ کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری قواعد کے مطابق نئے سرے سے کی جائے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے تقرری کے لیے شفاف سلیکشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون جس طریقہ کار کا تعین کرے اسی پر عمل لازم ہے۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پلاننگ کمیشن قواعد کے برعکس تقرری کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔
عدالت نے منصوبے سے متعلق ٹینڈر کا عمل بھی ایک طرف رکھتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری تک منصوبے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے اشتہار کالعدم قرار دیا۔ فیصلے کی نقل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
Source link
Today News
پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی اور اب تک 129ارب کی سبسٹڈی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس متعلق صوبوں کے پاس الیکٹرانک ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، سبسٹڈی کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل بھی شروع ہو چکا ہے، سبسڈی کی پہلی قسط پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچت پروگرام میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی عالمی سطح پر گہری نظر ہے اور کئی ممالک میں تیل کے لیے قطاریں لگ چکی ہیں، یو اے ای میں پیٹرول 30 فیصد اور ڈیزل 70 فیصد تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے امن ہو، اللہ کرے پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل و گیس کے بل بڑھنے پر نظر ہے، کورونا سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہم تیل بحران کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ کچھ ادارے پی ڈبلیو ڈی طرز کے نجکاری کے قابل ہی نہیں تھے، کچھ ادارے جیسے یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ میں سبسڈی تک میں کرپشن ہو رہی تھی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اگلے 8، 10 سال میں کلین انرجی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم کلین اینڈ گرین انرجی کی طرف جائیں گے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports1 week ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final