Today News
اسلام آباد: تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:
عدالت نے تاجر عامر اعوان کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام مقرب نے کیس پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے آلہ قتل اور چوری شدہ مال برآمد کرنا ہے، عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 6 اپریل کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود مارگلہ ٹاؤن میں 30 مارچ کو مسلح ملزمان نے فارم ہاؤس میں گھس کر معروف بزنس مین عامر اعوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا تھا۔
Today News
لاہور: مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ، ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔
Today News
کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی
عالمی توانائی بحران پر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح، دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔
Source link
Today News
وزیراعظم نے ایس ای سی پی میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ 2000 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، عدالتوں میں زیرا التوا مقدامات کے فوری حل کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر قانون، اعظم نذید تارڑ نے کہا کہ ایس ای سی پی کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں گے۔
ڈاکٹَر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کے لیے بااختیار بنایا جائے۔
ایس ای سی پی کے متعلقہ مقدمات کے لیے خصوصی ٹربیونلز کی تجویز دی گئی۔ ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کارپوریٹ جعلسازی کی روک تھام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی آئندہ اجلاس میں جامع اصلاحاتی پلان پیش کرے، ایس ای سی پی زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا فراہم کرے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper