Connect with us

Today News

اسلام آباد میں آج ٹریفک الرٹ، کئی اہم راستے بند، شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں جمعہ 13 مارچ 2026 کو ٹریفک کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا، جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

اہم شاہراہوں اور راستوں کی بندشیں بھی جاری ہیں۔ ایران ایونیو کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔

چاند تارہ فلائی اوور سے سری نگر ہائی وے کے راستے سرینا چوک بند رہیں گے جبکہ آبپارہ سہروردی روڈ مکمل طور پر بند ہے۔

مزید بندشوں میں رجب طیب اردوان فلائی اوور سے جناح ایونیو، کلثوم پلازہ چوک، سیونتھ ایونیو پل، فضل حق روڈ اور جیو چوک تک روڈ بند رہے گی۔

حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک روڈ مکمل بند ہے۔ آئی جے پی روڈ (گندم گودام سے فقیر ایپی روڈ) اور نیسکام سے آئی ٹین کی طرف جانے والی سروس روڈ بھی بند ہیں۔ آئی ایث سے آئی جے پی ڈبل روڈ دونوں اطراف سے مکمل بند ہیں۔

راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ سنگل سائیڈ بند رہے گی جبکہ پارک روڈ پر شہزاد ٹاون سے مشرف چوک تک سنگل سائیڈ بند ہے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

منڈپ سے گینگسٹر دولہا گرفتار، دلہن کی پولیس سے رو رو کر شادی مکمل کرنے کی دہائیاں

Published

on


بھارت کے شہر بھوپال میں ایک شادی کے موقع پر پولیس نے دولہا کو منڈپ سے گرفتار کر لیا جس سے شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

دلہا آکاش عرف بھورا ہڈی مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گینگ کا سربراہ ہے جس کے خلاف متعدد اغوا برائے تاون سمیت سنگین الزامات کے 35 مقدمات درج ہیں۔

دلہن پولیس کے سامنے روتے ہوئے اپیل کرتی رہی کہ کم از کم دو گھنٹے کے لیے دولہا کو چھوڑ دیا جائے تاکہ شادی کے رسومات مکمل ہو سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد دلہن سیما مہندی اور ہلدی لگے ہاتھوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس افسران سے التجا کی کہ اسے اس جرم کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور شادی کے مہمان اس کے گھر میں انتظار کر رہے ہیں۔

دلہن نے یہ بھی کہا کہ پولیس تحویل میں ہی شادی کی رسم ادا کرنے دی جائے تاہم پولیس نے دلہن کی درخواست مسترد کر دی اور دولہا کو فوری طور پر گرفتار کرکے لے گئی۔

پولیس کے مطابق دولہا کے پانچ ساتھیوں کو بھی شادی کی تقریب سے گرفتار کیا گیا، تمام ملزمان کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان

Published

on


پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیاء انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ 11 سے 18 اپریل 2026 تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 9 سے 11 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں قومی رینکنگ اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

بوائز ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور مصطفیٰ عزیر رانا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایم ابراہیم حسین گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ دعا یوسف قریشی کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی اور مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری 

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو  16 مارچ کے دن عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 تا صبح ساڑھے 10 بجے کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending