Connect with us

Today News

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر اہم شاہراہیں بند، شہریوں کیلیے متبادل روٹس جاری

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت متعدد اہم شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 9 اور 10 اپریل کو شہر کے مختلف راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ اختیار کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو بھی انہی متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

اسی طرح مارگلہ روڈ کے سیکٹرز ایف 6، جی 5، جی 6 اور جی 7 سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی جانب موڑا جائے گا۔

بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری رنگ روڈ، بنی گالہ اور ترلائی روڈ استعمال کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو صدر مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو تا کورال چوک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی جبکہ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنے والوں کو نائنتھ ایونیو سگنل کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید برآں، پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے راستے فتح جنگ موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ لاہور سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی بھاری ٹریفک کو چک بیلی روڈ کے ذریعے چکری موٹر وے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 9 اور 10 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ ریڈ زون میں عام شہریوں کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ متبادل راستوں کا استعمال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

Published

on



پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی،موصولہ اطلاعات کے مطابق  قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026  میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصا زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی اور رشال خان، محمد عبدللہ علی اور عباد الرحمن نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ایڈلٹ ڈو کیٹیگری کےڈو مین  کلاسک میں ایم علی راشد  اور ایم یوسف علی نے گولڈ،    ڈو مکسڈ میں  ایم علی راشد اور اسرا وسیم  نےگولڈ،ڈو ویمن شو  میں کائنات عارف اور اسرا وسیم  نےسلور،ڈو مکسڈ میں  رشال خان اور عبداللہ نے سلور، دیگر ایونٹس میں کائنات عارف نے گولڈ،      رشال خان نےسلور،یوتھ (انڈر 16 و انڈر 18) ڈو شو، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے گولڈ،  سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد عبداللہ علی عباد الرحمن نے سلور، سندس علی اور زنیرہ نے برانز،عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے برانز، ایم یوسف علی اورعمر یاسین نے گولڈ،کائنات عارف اور اسرا وسیم نے گولڈ، محمد علی راشد  اسرا وسیم نے گولڈ،زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے گولڈ، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے سلور،زنیرہ ذوالفقار  نےبرانز،  محمد علی راشد نے گولڈ، عبداللہ نے گولڈ اور رشال خان نے برانز میڈل جیتا۔

دریں اثنا چیمپین شپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کےبانی و صدر خلیل احمد خان  اور سیکرٹری جنرل طارق  علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

Published

on



بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی سلیکشن کمیٹی نے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہی 15 رکنی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Squad revealed! 📢🇧🇩The Bangladesh Cricket Board (BCB) announces the squad for the opening two ODIs against New Zealand 🏏⚡#BCB #Cricket #NewZealand #Tigers pic.twitter.com/9lePYlulkH
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) April 12, 2026

چیف سلیکٹر حبیب الحق (حبیب‌ال بشار) کی قیادت میں نئی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا پالیسی کا حصہ ہے اور ٹیم کے مجموعی کمبینیشن پر اعتماد کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتانی کے فرائض مہدی حسن مرزا نبھائیں گے جبکہ لٹن داس، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مصطفیٰ الرحمٰن اور تسکین احمد سمیت دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سلیکٹرز نے اوپنر سیف حسن کو بھی برقرار رکھا ہے، حالانکہ وہ گزشتہ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، تاہم انہیں مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 20 اپریل کو اسی مقام پر ہوگا۔ تیسرا اور آخری میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں شیڈول ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کویت: دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں 24 افراد گرفتار

Published

on


کویت میں دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی کویت کی سکیورٹی ایجنسیوں نے کی ہے جس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان پر دہشتگردی کیلئے مالی تعاون فراہم کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقوں سے فنڈز جمع کیے۔ یہ رقم شدت پسند گروہوں تک پہنچائی گئی۔

حکام کے مطابق یہ ایک منظم نیٹ ورک ہو سکتا ہے۔ کویتی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد اور روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending