Today News
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے مذاکرات ہوں گے؟ اسرائیلی میڈیا نے بڑا انکشاف کر دیا
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق بات چیت ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے آمنے سامنے بیٹھ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے۔
🚨An Israeli official told ne the mediating countries were trying to convene a meeting in Islamabad — with Ghalibaf and other officials representing Tehran, and Witkoff, Kushner and possibly Vice President Vance representing the U.S. – possibly later this week https://t.co/hPxezRUbKy
— Barak Ravid (@BarakRavid) March 23, 2026
رپورٹس کے مطابق ایران کی نمائندگی محمد باقر قالیباف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کر سکتے ہیں، جبکہ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف، جیراڈ کشنر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت متوقع بتائی جا رہی ہے۔
ایک امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ترکی، پاکستان اور مصر پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق مصر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جبکہ بات چیت کا محور جنگ کے خاتمے اور دیگر متنازع امور کا حل بتایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امکان ہے کہ جلد کوئی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
Today News
اسٹیل مل میں بڑی چوری بے نقاب، بن قاسم پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 رکنی گینگ گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق یہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان اسٹیل ملز کے قریب کی گئی جہاں قیمتی اسکریپ کی مسلسل چوری کی اطلاعات پر کریک ڈاؤن جاری تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رمیض، جہانگیر، ولی خان، آنوش، سلمان، وقاص، ناصر، یاسین اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 80 کلوگرام سے زائد چوری شدہ کاپر وائر بھی برآمد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
Today News
اوٹاوا اور واشنگٹن ڈی سی میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریبات کا انعقاد
اسلام آباد:
دنیا بھر کی طرح یوم پاکستان کے موقع پر اوٹاوا اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتی مشنز کے زیر اہتمام پروقار تقاریب منعقد ہوئیں جہاں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر رہا۔
اوٹاوا میں پاکستان ہائی کمیشن میں تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا جس کی قیادت محمد سلیم نے کی۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، سفارتی عملے اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں بانیان پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں قرارداد لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی، امن اور عالمی روابط کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت، تعلیم اور عوامی روابط میں بڑھتے تعاون کو بھی سراہا۔
دوسری جانب سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں بھی یوم پاکستان کی 87ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔
تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار جان مارک پومرشیم نے اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط اور دیرپا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مسلسل تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یوم پاکستان دراصل اس عہد کی تجدید ہے جو بانیان پاکستان نے 1940 میں کیا تھا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، علاقائی امن میں کردار اور امریکا کے ساتھ اقتصادی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔
تقریبات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ واشنگٹن میں کیک کاٹ کر یوم پاکستان کی خوشیاں بھی منائی گئیں۔
Today News
سیالکوٹ میں المناک حادثہ، تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
سیالکوٹ:
ایک افسوسناک ٹریفک حادثے نے 5 قیمتی جانیں نگل لیں، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لکھن پور اسٹاپ، پسرور روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار جو سیالکوٹ سے پسرور جا رہی تھی اچانک تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گئی اور ایک میرج ہال کے سامنے کھڑی بس سے زور دار ٹکر ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story