Today News
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔
Today News
عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔
Today News
ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ سہراب برکت کی ضمانت برقرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ سہراب برکت کی آخری کیس میں بھی ضمانت بحال برقرار رکھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا سہراب برکت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر سعد رسول نے سہراب برکت کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔
ٹرائل کورٹ نے سہراب برکت کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ سہراب برکت نے ضمانت منسوخی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
Today News
راولپنڈی؛ تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر حملہ
میونسپل کارپورشن راولپنڈی میں تعینات کلرک تبادلے پر سیخ پا ہو گیا، جس پر کلرک عبدالباسط ساتھیوں سمیت مسلح حالت میں سی ای او کے دفتر میں گھس گیا۔
کلرک نے ساتھیوں سمیت اسلحے کی نوک پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنایا جبکہ کمرہ لاک کرکے دونوں افسران کو محبوس رکھ کر تبادلہ واپس لینے کے لیے مجبور کرتا رہا۔
مسلح افراد نے گلا دبا کر اور پسٹل مارکر چیف میونسپل آفیسر عمران علی کو زخمی کیا جبکہ ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا تاہم عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر فرار ہوگیا۔
شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
حملے سے پہلے کلرک واٹس ایپ پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی کو تبادلہ واپس لینے کے لیے پیغامات ارسال کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
تھانہ سٹی میں میونسپل کارپوریشن کے لا آفیسر نعیم الحسن کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا