Connect with us

Today News

اسلام آباد میں عید کے موقع پر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Published

on


عیدالفطر کے تینوں دن لیک ویو پارک، دامن کوہ اور شکرپڑیاں/مانومنٹ کوفیملیز پارک قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان پارکوں میں فیملیز کے علاوہ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات ہوں گے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل درآمد کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کریں اور آئی ٹی پی ایف ایف 92.4 سنتے رہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یومِ پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے نئے قومی نغمے کا پرومو جاری

Published

on



آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔

قومی کامیابی کے جذبے کے تحت، اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 نہایت خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ’’میری مٹی میری جان‘‘ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مشترکہ جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

یہ نغمہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ دلکش کورس اور پُرجوش دھنوں کے ساتھ، یہ گانا نوجوانوں کی زبان میں ان کے جذبات بیان کرتا ہے۔

اس نغمہ کی جدید موسیقی اور منفرد انداز اسے نئی نسل سے منسلک کرتا ہے۔ یہ نغمہ نا صرف یومِ پاکستان بلکہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت بن کر گونجتا رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

صدر مملکت اور بلاول بھٹو سمیت سندھ کی سیاسی قیادت کہاں عید منائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


سندھ کی سیاسی قیادت کہاں عید منائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے، بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو، لاڑکانہ میں عید منائیں گے جبکہ فریال تالپور بھی نوڈیرو ہاؤس میں عید منائیں گی، مراد علی شاہ عید سیہون شریف میں منائیں گے۔

وزیر زراعت محمد بخش مہر گھوٹکی میں عید منائیں گے جبکہ سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن ٹنڈو جام میں عید منائیں گے، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ روہڑی، سکھر میں عید منائیں گے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو حیدرآباد میں عید منائیں گے۔

وزیر محنت سعید غنی کراچی میں عید منائیں گے جبکہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ عمرکوٹ میں عید منائیں گے۔وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نواب شاہ میں عید منائیں گی جبکہ وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو بدین میں عید منائیں گے۔

وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سجاول میں عید منائیں گے جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ سکھر میں عید منائیں گے۔ وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں مٹیاری میں عید منائیں گے۔

مزید برآں منظور وسان اور سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ خیرپور میں عید منائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

عید کی تعطیلات؛ منشیات کے استعمال اور سپلائی کیخلاف والدین کیلیے خصوصی ایڈوائزری جاری

Published

on



منشیات کے خلاف تربیت فراہم کرنے والے ادارے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے عید کی چھٹیوں کے دوران خفیہ پارٹیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان میں منشیات کے استعمال اور سپلائی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ والدین ہمیشہ کی طرح اس بات کا خیال رکھیں ان کا بچہ منشیات کے استعمال کے ساتھ نشہ کی فروخت میں ملوث تو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں خفیہ ڈانس پارٹیوں کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، ان خفیہ پارٹیوں میں ڈانس کا مزہ لینے کے لیے STC اور Ecstacy ٹیبلٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر معمول سے 20 سے 25 فیصد منشیات کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ عید کی چھٹیوں پر خفیہ پارٹیوں میں عام ڈرگز شراب، چرس کے ساتھ کرسٹل آئس، ایس ٹی سی، ایل ایس ڈی، کوکین اور ویڈ فیورٹ نشہ ہے۔

سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ مختلف فارمز ہاؤسز ڈیفنس، بحریہ ٹاؤن، برکی روڈ، رائے ونڈ اور بیدیاں روڈ کے علاوہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عید ملن کے نام پر خفیہ  پارٹیاں ہوں گی۔ ان خفیہ پارٹیوں میں نئے دوست جلد بازی اور شوق میں منشیات کا استعمال شروع کرنے سے اجتناب کریں۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم نے بتایا کہ خفیہ عید پارٹیوں میں ملاوٹ اور کیمیکل والی منشیات کا زیادہ استعمال انسانی زندگی کو ختم کر سکتا ہے۔ عید ملن کی خفیہ پارٹیوں میں نشہ کی زیادہ مقدار لینے یا اوورڈوز سے موت واقع ہو سکتی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending