Connect with us

Today News

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پربھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

Published

on



اسلام آباد:

شہر اقتدار کی ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت شہری اپنی بائیک، ملکیتی کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ چند منٹ میں ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈی سی اسلام آباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر بھر میں قائم 13 مخصوص پوائنٹس پر موٹر سائیکلوں کیلئے ایم ٹیگ سروس فراہم کی جا رہی ہے، جہاں شہری صرف 5 منٹ میں ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 

جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد اپنی بائیکس پر ایم ٹیگ لگوائیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

Published

on



کراچی:

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچا اور حفاظتی اقدامات شروع کیے، جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر آگ بجھانے کے لیے تعینات کیے گئے، اور عمارت میں موجود رہائشیوں کی محفوظ منتقلی کا عمل جاری ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری طور پر پولیس حکام کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کا حکم دیا، جبکہ متاثرہ عمارت اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد آگ لگنے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ مزید معلومات موصول ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی سفیر کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

Published

on



ریاض:

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے اپنے بیان میں غیر ذمہ دارانہ انداز میں یہ تاثر دیا کہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابلِ قبول ہو سکتا ہے، جو نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے خیالات بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ انصاف، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے بیانات سے اجتناب کرے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بانی پی ٹی آئی کا علاج ذاتی ڈاکٹرز سے نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہوں گے، سہیل آفریدی

Published

on



وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر ہم نے دھرنا دیا مگر حکمرانوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا، اگر بانی کا علاج ذاتی ڈاکٹر سے نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پریس کلب کی باڈٰ کی تقریب حلف برداری میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ کے مشکل ترین حالات میں ہمارے صحافیوں نے کام کیا جولائق تحسین ہے، ہم صحافت کومضبوط دیکھناچاہتے ہیں۔

وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم صحافیوں کی اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، کوئی قدغن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بیس سالوں سے دیشت گردی کی زد میں ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسئلے پر ہم نے پرامن دھرنا دیا لیکن حکمرانوں نے بے حسی کامظاہرہ کیا، اگر اس معاملے پر ہم سیاست کرنا چاہتے تو رویہ کچھ اورہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی کاذاتی ڈاکٹروں تک رسائی کامطالبہ جائز ہے لیکن کچھ لوگ آئین کوہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بانی کی آنکھ خراب ہے لیکن مناسب علاج نہیں ہورہا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی نے ایک بھگوڑے کو جعلی پلیٹسلیٹس گرنے پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے دیا جبکہ عمران خان کو زخمی ٹانگ کے ساتھ عدالت بلایاجاتا تھا اوربھگوڑے کے لیے عدالت ائیرپورٹ پہنچی تھی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدالت بھی اڈیالہ میں بند ہوچکی یے، عمران کوذاتی معالجین سے علاج کرانے دیا جائے ورنہ حالات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تیراہ کے لوگوں کے لیے چارارب کا اعلان کیا تو سب گلے پڑگئے لیکن آج مریم گیارہ ارب کا طیارہ خریدتی یے اوراسے کچھ نہیں کہاجاتا، یہ جعلی حکومت 5300ارب کی کرپشن کرچکی لیکن سب خاموش ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وفاق ہمیں ہمارے 4700ارب کے  بقایاجات ادانہیں کرتا۔



Source link

Continue Reading

Trending