Today News
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے متعدد اراکین سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف پولیس پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج
اسلام آباد: تحریک انصاف کے متعدد اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں پر اسلام اباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑی۔
تھانہ سیکرٹرہٹ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
506/114/427/188/186/149/148/395/353/324/مرد AMPLIFIER ACT SEC 3/4/PAPO ACT 2024 SEC8-7/ کی دفعات شامل ہیں، پارلیمنٹرین و دیگر 50/55 عہدیدران اور در کرد کو نامزد کیا گیا ہے۔
اقبال آفریدی MNA ، شفقت میاں MNA ملک حسن MPA سرائے احسن رضا MPA محمد اکرم MPA ، اسد زمان چیمہ MPA ، حسن نیازی، میاں مد شرار شد، عمر فاروق، مسیر وصی قطر، ملک عمر اسلم سابقه MNA سید رفعت شاه MPA، غیاب رشید MPA، محمد سرفراز احمداد گر MPA وغیرہ مقدمہ میں نامزد کیے گئے ہیں۔
Today News
بینک افسر نے لاکرز میں رکھے لوگوں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا جوئے میں اُڑا دیا
بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو لاکرز میں رکھے صارفین کا سونا چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بینک آفیسر نے لاکرز کے مالکان کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکال کر ایک نجی فنانس کمپنی کے پاس گروی رکھواکر بڑی رقم ادھار لی۔
بعد ازاں بینک آفیسر نے اس پر فنانس کمپنی سے حاصل ہونے والے اس رقم کو آن لائن جوئے اور بیٹنگ میں خرچ کرنا شروع کر دیا لیکن آڈٹ کے دوران پکڑا گیا۔
جس پر بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ مذکورہ آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔
پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک ملزم سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا واپس لینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
بینک حکام کا کہنا ہے کہ جن فنانس کمپنیوں کے پاس سونا رکھا گیا تھا وہ مکمل تعاون نہیں کر رہیں۔ جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور فرد یا ادارہ ملوث تو نہیں۔
Today News
افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔
افغانسان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے، انہوں نے آج یو اے ای کے خلاف میچ میں وکٹ حاصل کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو 631 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی دوسرے اور کیوی اسپنر اش سودھی تیسرے نمبر پر ہیں ٹم ساؤتھی نے 164 جبکہ اش سودھی نے 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28 ویں گروپ میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور یہ افغانستان کی رواں ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔
Source link
Today News
نیٹ میٹرنگ، نیپرا نے سولر صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سول صارفین کیلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں اتھارٹی نے شراکت داروں سے تیس روز میں تجاویز بھی مانگی ہیں۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے نیٹ بلنگ کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s