Connect with us

Today News

اسٹیل مل میں بڑی چوری بے نقاب، بن قاسم پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 رکنی گینگ گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق یہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان اسٹیل ملز کے قریب کی گئی جہاں قیمتی اسکریپ کی مسلسل چوری کی اطلاعات پر کریک ڈاؤن جاری تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رمیض، جہانگیر، ولی خان، آنوش، سلمان، وقاص، ناصر، یاسین اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 80 کلوگرام سے زائد چوری شدہ کاپر وائر بھی برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی معیشت اور عوامی مفادات کو داؤ پر لگادیا

Published

on


یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی معیشت اور عوامی مفادات کو داؤ پر لگادیا ہے جبکہ ذاتی مفادات کے لیے دوغلے مودی کا ایران کے خلاف اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے منفی اثرات بھی بھارتی عوام بھگتنے لگے ہیں۔

امریکی جریدہ ’دی نیو یارک ٹائمز‘ نے خلیج جنگ کو بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑنے کا قوی امکان ہے۔

جریدے کے مطابق بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔

دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10 فیصد تک گر چکی ہے۔

دوسری جانب عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ سال کے دوران بھارت کو زیادہ مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق مودی نے نیتن یاہو سے سفاک نظریاتی وابستگی کے باعث اسرائیل کا ساتھ دے کر اپنے ملک کے معاشی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل گرتی معیشت، عوامی بوجھ اور تیل و گیس کی قلت اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار کی ترجیحات میں بھارتی عوام کا مفاد نہیں بلکہ ’اسرائیل نوازی‘شامل ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈنگ کا خدشہ

Published

on



کوئٹہ:

بلوچستان میں آج اور کل جبکہ 27 تا 29 مارچ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،  جس کے نتیجے میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور ژوب میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ نوکنڈی میں 19 اور چمن میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور جیوانی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24 سے 25 مارچ اور پھر 27 سے 29 مارچ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت تقریباً 27 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث 25 سے 28 مارچ کے دوران صوبے میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے، جبکہ لسبیلہ، خضدار، چاغی، دالبندین، سبی، کوہلو، بارکھان اور نصیرآباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

اسی طرح نوشکی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، لورالائی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح آج خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، چاغی، نوشکی اور کوئٹہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ زیارت، چمن، پشین، ہرنائی، قلات اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، اونگی ٹاؤن میں مالی حالات سے دلبرداشتہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

Published

on



کراچی:

 شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 نمبر کے رہائشی شخص نے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 نمبر بکشائی مسجد کے قریب گھر سے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ 

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباس شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ دانش ولد محمد بڑی کے نام سے کی گئی۔ 

ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔ 

ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کو بتایا کہ متوفی مالی طور پر پریشان تھا جس کے باعث اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔





Source link

Continue Reading

Trending