Today News
اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی اقدامات کا آغاز
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے ‘اسپیس فار کلائمیٹ’ انیشی ایٹو کا آغاز کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیس فار کلائیمٹ منصوبے کا مرکزی حصہ جیو اے آئی سے لیس کلائمیٹ آبزرویٹری ہے، جو ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مشتمل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور متعلقہ اداروں کو قابل عمل معلومات فراہم کرے گا، یہ نظام فضائی آلودگی گرین ہاؤس گیسز جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی علاقوں، دریاؤں اور زمین کے استعمال کی مسلسل نگرانی کرے گا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم موسمیاتی خطرات جیسے سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سمندری سطح میں اضافہ اور گلیشیئر جھیل کے اچانک پھٹنے جیسے واقعات کی پیشی نشان دہی اور مانیٹرنگ میں بھی معاون ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ اسپیس بیسڈ اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے یہ اقدام شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا، جس سے پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Source link
Today News
اسلام آباد:تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا
اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی۔
واقعے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا، ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔
متن مقدمہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا، ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتا محمد صادق جس کو سر پر فائر لگا ہوا تھا، ابتدائی طور پر پتا چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔
صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔
ٹک ٹاکر لڑکی ثنا جاوید جس کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے اس نے خلع لے رکھی تھی، ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔
پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔
Today News
جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکوملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ
جنگی صورتحال کےپیش نظراتوارکو24ویں روزکراچی سمیت پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے41پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کےمطابق پاکستان سےمشرق وسطی کی آج 41 پروازیں منسوخ ہوئیں،اس کےعلاوہ اندرون ملک کی بھی 7پروازیں منسوخی کا شکاررہیں، اتوارکوپاکستان سےفجیرہ کے درمیان فضائی آپریشن جذوی طورپربحال رہا۔
ذرائع کےمطابق کراچی سےمشرق وسطی کی 14پروازیں منسوخ جبکہ 10میں تاخیررہی، لاہورسے دبئی، دوحہ، بحرین، تہران اورشارجہ کی 14 پروازیں،اسلام آباد سےکویت،ابوظہبی،دبئی،شارجہ، دوحہ، ریاض کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں،
ذرائع کےمطابق پشاورفجیرہ کی 2 پروازیں آپریٹ ہوئیں جبکہ لاہور،اسلام آباد سے 4 پروازوں کی روانگی اوراسلام آباد سے العین کی 2 پروازوں کی روانگی میں غیریقینی رہی۔
Today News
کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش، فوٹیج بھی سامنے آگئی
ناظم آباد سرسید اردو بازار میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کہ نامعلوم ملزمان نے صرف ایک مخصوص دکان کو جلانے کی کوشش کی ہے، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی یا لین دین کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کے علاقے ناظم آباد سرسید اردو بازار میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کتابوں کی دکان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق عید کے پہلے روز رات سوا نو بجے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل سوار 2 افراد دکان کے باہر آکر رکتے ہیں، گاڑی اور موٹر سائیکل سوار افراد آپس میں بات کرتے ہیں، اسی دوران گاڑی میں سوار افراد آگے چلے جاتے ہیں۔
موٹر سائیکل سوار افراد موٹر سائیکل گھما کر دکان کے باہر رک جاتے ہیں، موٹر سائیکل سوار ملزم ہیلمٹ پہنتا ہے اور دوسرے ملزم کے ہاتھ میں پلاسٹک کی بوتل میں پیٹرول یا کیمیکل موجود ہے۔
ہیلمٹ پہنا ملزم دوسرے ملزم سے بوتل لینے کے بعد پیٹرول یا کیمیکل دکان کے شٹر سے اندر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، ملزم ماچس کے ذریعے آگ لگانے کے بعد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ دکان میں آگ بھڑک جاتی ہے تاہم خوش قسمتی سے آگ سے دکان کو جزوی نقصان پہنچتا ہے۔
متاثرہ دکاندار کے مطابق علاقے میں موجود افراد نے دکان کے تالے توڑ کر دکان کو مکمل جلنے سے بچایا، دکان میں لگی آگ پھیلتی تو پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔ متاثرہ دکاندار نے حکام سے واقعے کا نوٹس لیں اور آگ لگانے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایچ او رضویہ بشارت کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے صرف ایک مخصوص دکان کو جلانے کی کوشش کی ہے، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی یا لین دین کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages