Today News
اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس
موٹر وے پولیس نے اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوادی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے، زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں بائیس ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر درج کروا سکتے ہیں۔
کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک چوبیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
Today News
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکام اور سلامتی کی دعا کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ملکی معاشی اور توانائی کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
محمد اورنگزیب نے محدود وسائل کے باعث پائیدار اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ڈیمانڈ منیجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپریل تک سپلائی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ کی جوتجاویز ہیں وہ ہمیں بھیجیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پٹرولیم، آئی ٹی اور خزانہ سمیت تمام وزارتیں مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی صورتحال، تجارت اور سرمایہ کاری پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سپلائی سسٹم مکمل طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔
Today News
15 سالہ لڑکے نے گرل فرینڈ کو چھوڑنے کےلیے اسکول بس چوری کرلی
جرمنی میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر میں واقع اسکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ہی چرا لی اور طویل سفر طے کر ڈالا۔ اس غیر معمولی اقدام نے نہ صرف پولیس بلکہ عوام کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جرمن شہر ویسباڈن میں پیش آیا، جہاں لڑکا چپکے سے ایک بس ڈپو میں داخل ہوا اور گاڑیوں کی ماسٹر چابی تک رسائی حاصل کرلی۔ اس کے بعد وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بس لے کر روانہ ہوگیا۔ اگرچہ یہ پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی تھی، لیکن عملے نے ابتدا میں اسے معمول کا معاملہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔
بس صبح تقریباً 6 بجے ڈپو سے نکالی گئی، تاہم کمپنی کو دوپہر کے بعد اس وقت شک ہوا جب تمام ڈرائیورز سے تصدیق کے باوجود کسی نے بس لینے کا اعتراف نہ کیا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور تلاش کا آغاز ہوا۔
بس میں نصب جی پی ایس سسٹم کی مدد سے پولیس نے گاڑی کو کارل شور میں ٹریس کرلیا، جو ویسباڈن سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ہے۔ پولیس اہلکار اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے بس کو روکا اور ڈرائیونگ سیٹ پر ایک کم عمر لڑکے کو پایا، جو اپنی گرل فرینڈ کو اسکول سے واپس لے کر جارہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکے نے ماسٹر چابی کیسے حاصل کی اور اتنی مہارت کے ساتھ بس چلانا کہاں سے سیکھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لڑکے کو چوری اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source link
Today News
پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل پشاور زلمی نے اپنی اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تنزید حسن تمیم کو پی ایس ایل 11 کے لیے زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ لیگ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔
تنزید حسن تمیم کی شمولیت کے بعد وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ انہیں حالیہ عرصے میں عمدہ کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages