Connect with us

Today News

افضل خان کی دوسری شادی کی خواہش؟ اداکار کا دلچسپ بیان سامنے آگیا

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

افضل خان نے دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے اپنی رخصتی کے وقت کے جذبات بھی بیان کیے ہیں۔ اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

افضل خان، جنہیں شوبز انڈسٹری میں جان ریمبو کے نام سے پہچانا جاتا ہے، ماضی میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث بے حد مقبول رہے۔ انہیں راتوں رات شہرت سرکاری ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ سے ملی جس میں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

حال ہی میں وہ رمضان اسپیشل شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی رخصتی کے وقت پیش آنے والے جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس موقع پر واقعی رو پڑے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے رو رہے تھے کیونکہ انہیں اپنی زندگی کے سفر پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ ان کے مطابق کئی لوگوں نے بعد میں کہا کہ وہ اس موقع پر بالکل امیتابھ بچن جیسے لگ رہے تھے، لیکن درحقیقت وہ اپنی زندگی کی جدوجہد کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے تھے۔

افضل نے بتایا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے وہ دن رات محنت کرتے رہے اور یہی جدوجہد اس لمحے میں انہیں یاد آ گئی تھی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کون سی افواہ پھیلانا چاہیں گے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ یہ خبر پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ دوسری شادی کی افواہ پھیلا کر لوگوں کا ردِعمل ضرور دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کیمرے بند کر دیے جائیں اور کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ انہوں نے واقعی دوبارہ شادی کر لی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمیں نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں، بلاول

Published

on



کراچی:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے۔

یوم شہادتِ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات انسانیت کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا پیغام ہمیں برداشت، وقار اور سب کے لیے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی لازوال تعلیمات و عظیم  کردار پر قوم غور کرے، ہمیں حضرت علیؓ کے انصاف، رحم دلی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کے  اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہادت حضرت امام علیؓ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں، حضرت علیؑ نے ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت سے رہنمائی لے کر سماج میں انصاف اور برداشت کو فروغ دینا چاہیے، یومِ علیؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں یومِ علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی پلان نافذ ہے، خطے میں کشیدہ اور جنگی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، ہم سب کو امن، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے

گورنر سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام

گورنر سندھ کامران تیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ ہمیں ان کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل کی یاد دلاتا ہے، حضرت علیؓ شجاعت، عدل اور علم کی عظیم شخصیت تھے، حضرت علیؓ کی زندگی انسانیت، انصاف اور حق کی سربلندی کا روشن پیغام ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا، حضرت علیؓ کی سیرت امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، یومِ علیؓ ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، حضرت علیؓ کا کردار صبر، تقویٰ اور عدل کی اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

Published

on



وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ کی رضاکارانہ پیشگی طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 50 فیصد عملے کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

چوتھی سہ ماہی کے غیر ای آر ای بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے حکام کو کل 11 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا

Published

on



لاہور:

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے  ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔

 اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

 لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending