Connect with us

Today News

افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال بدستور پیچیدہ، دہشت گرد نیٹ ورکس سرگرم

Published

on


افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال بدستور پیچیدہ اور دہشت گرد نیٹ ورکس سرگرم ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 20 ہزار سے 23 ہزار دہشت گرد جنگجو موجود ہیں جن میں نصف سے زائد غیر ملکی شامل ہیں۔

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ داعش کے تقریباً 3 ہزار جبکہ ٹی ٹی پی کے 5 سے 7 ہزار دہشت گرد افغان سرزمین پر موجود ہیں۔ 

ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں کی وجہ سے پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان میں تربیتی مراکز اور نیٹ ورکس چلا رہے ہیں۔

افغانستان القاعدہ کے لیے علاقائی روابط اور تربیت کا اہم مرکز بنا ہوا ہے۔ القاعدہ کے تربیتی مراکز افغان صوبو ں غزنی، لغمان، کنڑ، ننگرہار، نورستان، پروان اور ارزگان میں موجود ہیں۔ داعش خراسان، افغانستان کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں مضبوط نیٹ ورک قائم کیے ہوئے ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان کی صورتحال خطے کے امن و استحکام پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

Published

on



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 178ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 40ہزار 562روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 63ہزار 444روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کے اضافے سے 9ہزار 474 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 8ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے پاس سیمی فائنل میں رسائی کا سنہری موقع

Published

on


نیوزی لینڈ کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا آج سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 2 کے اہم میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے بجے مدمقابل آئیں گی۔

نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر فتح اسے سیمی فائنل میں پہنچادے گی تاہم شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

اگر پاکستان ٹیم سری لنکا کو مخصوص مارجن سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

تاہم نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بڑے مارجن سے فتح کی ضرورت ہوگی جو حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مشکل نظر آتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرونز سے حملوں کی کوشش ناکام

Published

on



افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو گرا دیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گھناؤنے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر سے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہ راست روابط کو بے نقاب کر دیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending