Connect with us

Today News

افغان طالبان رجیم خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

Published

on


امریکی میڈیا نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج  کے گٹھ جوڑ کو آشکار کیا ہے۔

امریکی جریدہ یوریشیاریویو کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان معاہدہ ہے۔ افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی۔

اگر افغان طالبان خوارج کی موجودگی کو کھل کر تسلیم کریں تو پھر انہیں خوارج کیخلاف کارروائی کرنا پڑے گی۔ افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن “غضب للحق” بالکل درست ہے۔

افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل11؛ 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ابتدائی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل نے واضح شکل اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20 میچز مکمل ہو چکے ہیں جن میں سے شروع کے 14 میچز لاہور میں کھیلے گئے جبکہ باقی میچز کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی سرفہرست ہے جس نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس وقت پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ملتان سلطانز بھی 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں کیونکہ ایک میچ میں سلطانز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز نے 5 میچز میں 3 فتوحات حاصل کر کے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں حیدرآباد کنگز اپنی پہلی فتح کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ٹیم راولپنڈیز تاحال کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں اس بار 8 ٹیمیں شریک ہیں اور ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جا رہا ہے جبکہ ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

نزار آمیدی عراق کے نئے صدر منتخب

Published

on



عراق کی پارلیمنٹ نے پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے نزار آمیدی کو ملک کا چھٹا صدر منتخب کرلیا۔

خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے امیدوار نزار آمیدی نے عراقی پارلیمنٹ میں 249 میں سے 227 ووٹ لے کر صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی اور 2003 سے شروع ہونے والے حکومتی نظام میں ملک کے چھٹے صدر منتخب ہوگئے۔

عراق کے سابق صدر عبداللطیف راشد کی سبکدوشی کے بعد منتخب ہونے والے نئے صدر نزار آمیدی نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی تھی، صدارتی انتخاب کے لیے عراقی پارلیمنٹ میں پہلا مرحلہ 29 دسمبر کو منعقد ہوا تھا۔

نزار آمیدی نے رن آف الیکشن میں مخالف امیدوار مثنا امین پر 15 ووٹ کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی اور 7 ووٹ مسترد قرار دیے گئے، پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے 329 میں سے 252 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

پارلیمنٹ میں کامیابی کے اعلان کے بعد نئے صدر کو آئینی حلف اٹھانے کے لیے دعوت دی گئی۔

عراقی آئین کے تحت صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے لیے دو تہائی اکثریت (329 میں سے 220) درکار ہوتی ہے، مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں انتخاب دوسرے مرحلے میں چلا جاتا ہے جہاں 165 ووٹ درکار ہوتےہیں۔

دوسرے مرحلے میں دو امیدواروں کے درمیان اکثریت کی بنیاد مقابلہ ہوا اور سادہ اکثریت کی بنیاد پر کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے مرکزی کردش پارٹی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (کے ڈی پی) اور پی یو کے کے درمیان صدارتی امیدوار کے حوالے سے عدم اتفاق کے باعث رواں برس فروری میں دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب ملتوی کردیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ نظام کے تحت صدارت کرد امیدواروں کے لیے ریزرو ہے اور اس کے لیے کے ڈی پی اور پی یوکے کا مقابلہ تھا۔

آئین کے مطابق پارلیمنٹ کی بڑی جماعت کے نامزد صدر انتخاب کے دن کے بعد 15 روز کے اندر وزرا کی کونسل تشکیل دے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی فوج کے 2 جہازوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا

Published

on


امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ نیوی کے دو جنگی جہازوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا یہ آپریشن آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر براڈ کوپر نے مزید کہا کہ آج ہم نے ایک نیا محفوظ راستہ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور جلد ہی اس راستے سے بحری صنعت کو بھی آگاہ کریں گے تاکہ یہاں سے تجارت کی آزادانہ آمد و رفت کو فروغ دیا جا سکے۔

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور یو ایس ایس مائیکل مرفی آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج میں داخل ہو گئے ہیں جو ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے وسیع مشن کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس آپریشن کا مقصد دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت کو بحال کرنا ہے جو گزشتہ چھ ہفتوں سے عملی طور پر بند رہی جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی میں تاریخی خلل پیدا ہوا۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں آبنائے ہرمز کو کھولنے پر بھی اتفاق ہوا تھا لیکن اب بھی کئی بحری جہاز اس اہم گزرگاہ سے گزرنے سے قاصر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بحری جہازوں کو بارودی سرنگوں کے علاوہ ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کا خطرہ بھی ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔

قبل ازیں امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ایران نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ان بارودی سرنگوں کو بچھایا تھا اور اس کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ نہیں رکھا جب کہ کئی مائنز کے لہروں کے ذریعے سرک جانے یا بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی حکام نے یہ بھی کہا تھا کہ زمین میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی نسبت سمندری بارودی سرنگوں کو بچھانا اور پھر اسے کلیئر کرنا زیادہ مشکل کام ہے جس کی صلاحیت ایران کے پاس نہیں۔ 

اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کو صاف کر رہا ہے جو کہ ان ممالک کو کرنا چاہئے تھا جو امریکا پر سب سے زیادہ تنقید کرتے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending