Today News
افغان طالبان کی جارحیت، باجوڑ میں سول آبادی پر گولے گرنے سے 2 افراد شہید، 8 زخمی
پشاور:
باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کے فائر کیے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے 2 افراد شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ برہ لغڑئی میں مقامی آبادی اور مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔
مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے ایک خاتون اور ایک شخص شہید ہو گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں جاری ہے۔
واقعہ کے بعد شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، باجوڑ کے عوام میں اس حوالے سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
Today News
برطانیہ؛ اولڈ ٹریفوڈ اسٹیڈیم پہلی بار اذان کی آواز سے گونج اُٹھا؛ افطار کا اہتمام
برطانیہ کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونجنے کا منفرد اور تاریخی منظر دیکھنے میں آیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں درجنوں مسلم مداحوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔
اس تاریخی لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسٹیڈیم میں نہ صرف اذان دی گئی بلکہ رمضان کی مناسبت پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے اجتماعی افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔
یہ افطار مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کی گئی۔
جس میں تقریب میں مراکش کے بین الاقوامی فٹبالر نۃصیر مزروئی بھی شریک ہوئے جو 2024 میں جرمن کلب بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے۔
تقریب میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حامد نے بھی شرکت کی۔ وہ یونین آف یورپین فٹبال ایسیوی ایسن کے بھی لائسنس ہولڈر اور انگلینڈ کی پریمیئر لیگ کی مہم ’’نسل پرستی کیلیے کوئی جگہ نہیں‘‘ کے آئیکون بھی رہ چکے ہیں۔
انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں مذہبی رواداری اور تنوع کی اہمیت پر زور دیا۔
مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں افطار اور اذان کا انعقاد مسلم شائقین کے لیے ایک دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے معروف ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک ہے جس میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کھیل کے میدان میں مذہبی و ثقافتی تنوع کو قبول کیا جا رہا ہے۔
Today News
راولپنڈی میں محبت کی شادی پر لڑکی کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی ضمانت منظور
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیر کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے سدرہ بی بی کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سدرہ بی بی کو محبت کی شادی کرنے پر جرگہ حکم پر بے دردی سے قتل کیا گیا جس کا مقدمہ 21 جولائی 2024 کو راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی میں درج ہوا۔
مقدمہ کے تمام 17 ملزمان والد بھائیوں سسر شوہر پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے جبکہ مرکزی ملزم پر افغانی ہونے کا الزام ہے، اس حوالے سے نادرا نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی۔
کرک انفو کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پالیکیلے میں شیڈول میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔
واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کےخلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا