Today News
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور
نیویارک:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے پر ووٹنگ ہوئی جس میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
پاکستان نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور اسے مشترکہ طور پر پیش کرنے والے ممالک میں شامل تھا۔
بحرین کے مندوب نے اجلاس کو بتایا کہ ایران کے حملوں کی مذمت کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کو 135 ممالک کی حمایت حاصل تھی جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک غیر معمولی تعداد ہے۔
اس سے قبل ایبولا کے معاملے پر پیش کی گئی قرارداد کو 134 ممالک کی سرپرستی حاصل ہوئی تھی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے پاکستانی مندوب کا خطاب
اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جہاں ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی ہے وہیں خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں میں دو پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ پاکستان ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے تاہم مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی ان کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مندوب کا خطاب
متحدہ عرب امارات کے مندوب محمد ابوشہاب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ ایران کے اقدامات کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے نہ صرف خطے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہیں بلکہ بین الاقوامی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک ان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور خطے کے ممالک نے اس مشکل وقت میں اتحاد اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
روسی مندوب کا خطاب
روس کے نمائندے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے اور کسی بھی ملک کی شہری آبادی پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اور خلیجی ریاستوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے
روسی مندوب نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے کی صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف یہ جارحیت موجودہ بحران کی بنیادی وجہ ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں تہران پر ہونے والے حملوں کا ذکر یا مذمت شامل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے اور اس نے بارہا کہا ہے کہ اس کے حملوں کا ہدف امریکی اڈے ہیں۔
روسی نمائندے نے مزید کہا کہ سینٹ کام کے مطابق ایران پر حملوں کے لیے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈے استعمال کیے گئے جن میں بحرین بھی شامل ہے۔
انہوں نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور مزید حملوں سے گریز کا مطالبہ کیا۔
امریکی مندوب کا خطاب
اجلاس میں امریکی مندوب نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور دنیا کے 135 ممالک اس کے اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی سلامتی کونسل میں حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔
امریکی مندوب کے مطابق دبئی میں ایک ہوٹل، بحرین کی بڑی آئل ریفائنری اور دبئی ایئرپورٹ جیسے سویلین مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا جو کسی صورت فوجی اڈے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت کئی ممالک میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ کارگو بحری جہازوں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں جو خوراک کی ترسیل میں مصروف تھے۔
امریکی مندوب نے مزید کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے پر سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
چین کے مندوب کا خطاب
چین کے نمائندے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سویلین انفراسٹرکچر پر حملے فوری طور پر بند کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔
چینی مندوب نے کہا کہ تنازعات کا واحد حل مذاکرات اور سفارتکاری ہے اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
برطانیہ کے مندوب کا خطاب
برطانیہ کے نمائندے نے کہا کہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک، خصوصاً بحرین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا۔
بحرین کے مندوب کا خطاب
بحرین کے مندوب نے اجلاس میں بتایا کہ ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو دنیا کے 135 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحرین کی سرزمین ایران پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں سائرن بج رہے ہیں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو خطے میں امن کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر رہا ہے۔
Today News
پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے چار جہاز پاکستان پہنچ گئے
حکومتی اقدامات کی وجہ سے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے بھی چار جہاز پاکستان پہنچ گئے جس کے بعد ملک میں توانائی کا ذخیرہ تقریباً ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہے لہذا حکومت مہنگی ایل پی جی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کرے۔
انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے 4 ایل پی جی لے کر جہاز پہنچ گئے ہیں، مزید 4 درآمدی ایل پی جی کے جہاز پائپ لائن میں ہیں۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومتی بروقت اقدامات کی وجہ سے ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہوئی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگی ایل پی جی بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والی ظلم نہ کریں۔
Source link
Today News
سلامتی کونسل میں سپر پاورز آمنے سامنے، امریکا نے روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی
نیویارک:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پیش کی گئی روس کی جنگ بندی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہو سکی۔
قرارداد کے حق میں چار ارکان نے ووٹ دیا جبکہ دو نے مخالفت کی اور نو ارکان ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔
روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں خطے میں فوری جنگ بندی اور ایران پر ہونے والے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم امریکا کے ویٹو کے باعث یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
ادھر سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف ایک الگ قرارداد منظور کر لی۔
خلیجی ریاستوں کی طرف سے تیار کیے گئے مسودے کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی۔
قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے۔ متن میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ایران پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
Today News
کراچی، سخت سیکیورٹی کے باوجود سیل مارکیٹ میں بڑی چوری، موبائل شاپ سے 23 لاکھ کا مال غائب
کراچی:
شہر قائد کے علاقے صدر میں یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر سخت سیکیورٹی اور مارکیٹ سیل ہونے کے باوجود موبائل فون کی دکان میں بڑی چوری کی واردات سامنے آگئی۔
نامعلوم ملزمان دلدار سینٹر میں قائم موبائل شاپ ساحل الیکٹرونکس سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے۔
صدر موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما منہاج گلفام کے مطابق دکان سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور 3 لاکھ روپے نقد چوری کیے گئے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور تفتیش کے لیے تجربہ کار افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دکاندار نعیم نے واقعے سے متعلق اطلاع تو دی ہے تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کرایا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ سال بھی جلوس کے دن اسی دکان سے چوری کی رپورٹ سامنے آئی تھی، جبکہ آس پاس کے دکانداروں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport