Today News
الاسکا میں 6.3 شدت کا خطرناک زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
الاسکا: امریکا کی ریاست الاسکا کے علاقے نکولسکی کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ اتوار کی شام 22 فروری کو مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 11 منٹ پر آیا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریباً 0.6 میل تھی، جو انتہائی کم گہرائی شمار ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم گہرائی میں آنے والے زلزلے عام طور پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کا مرکز زمین کی سطح کے قریب ہوتا ہے۔
انکارپوریٹڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشنز فار سیزمولوجی نے بھی زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی ہے۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے مقام سے متعلق اعداد و شمار میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید تجزیے کے بعد رد و بدل ممکن ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مرکز کے قریب آبادی نے محسوس کیے، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کے نقصانات، جیسے گھروں میں اشیاء کا گر جانا یا شیشوں کا ٹوٹنا، ممکن ہے۔
Today News
پی ٹی آئی گروپوں میں ہزار اختلاف، خان اندر ہی رہے پر سب متفق ہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گروپوں میں ہزار اختلافات ہیں لیکن خان اندر ہی رہے، اس پر پر سب متفق ہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت عمران خان کے لیے رہائی فورس بنائے گی، مگر دہشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی۔
انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں، زندہ جلایا جا رہا ہے مگر IK ترجیح اول اور آخر ہے۔باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔
پختونخواہ کی حکومت عمران خانُ کے لئےرہائ فورس بنائے گی۔ مگر دھشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی۔ شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔ روزانہ پولیس کی شہادتیں ھو رہی ھیں زندہ جلایا جا رہا۔ مگر IK ترجیح اول اور آخر ھے۔باقی سب بے معنی اور بے وقعت ھے۔ وزارت اعلی بچاؤ نمبر…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 26, 2026
خواجہ آصف نے لکھا کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو، صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں ۔ کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے ہیں، کسی کو معلوم نہیں ۔ سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے۔ باہر بیٹھے یو ٹیوبرز کا دھندہ عروج پہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک ایشو پہ مکمل اتفاق ہے کہ خان اندر رہے۔
Today News
دو دہائیوں پر محیط دہشت گردی، فتنہ الخوار ج کا نشانہ مساجد اور معصوم عوام
گزشتہ 2 دہائیوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے متعدد بار مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا
تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گمراہ کن عزائم حاصل کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کی مساجد سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
ایک اندازے کے مطابق سینکڑوں مساجد اور معصوم نمازی فتنہ الخوارج کی بربریت کا شکار ہوئے۔ فروری 2026 اسلام آباد مسجد میں خودکش حملہ کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔
2023 میں دو مساجد پولیس لائنز پشاور اور ہنگو خیبر پختونخواہ میں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ مارچ 2022 میں پشاور، کوچہ رسالدار مسجد بم دھماکے میں متعدد بے گناہ افراد شہید ہوئے جبکہ مارچ 2017 پاراچنار، کرم ایجنسی میں مسجد کے قریب کار بم دھماکا میں لاتعداد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
ستمبر 2016، مہمند ایجنسی میں خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔ جنوری 2015، شکارپور، سندھ مسجد میں دھماکے سے متعدد نمازی شہید ہوئے۔
فروری 2012 پاراچنار، کرم ایجنسی بازار کی مسجد کے قریب خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید ہوئے۔ 2010 دَرہ آدم خیل، قومی مسجد اور کرم ایجنسی، سپین تال مسجد میں خود کش حملوں کے دوران متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔
فروری 2010 کوہاٹ، خیبر پختونخوا میں مسجد پر خودکش حملہ کے دوران بے گناہ نمازی شہید ہوئے۔ فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد میں رقص کرنے سمیت بے حرمتی کے کئی دلخراش واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
Today News
کیا بھارت اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے؟ الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ
دوحہ: عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں ’بلڈوزر جسٹس‘ پالیسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت مبینہ طور پر گھروں اور دکانوں کی مسماری کی گئی، جسے ناقدین ماورائے عدالت اقدام قرار دیتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اختلافی آوازوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion