Connect with us

Today News

الحمداللہ، رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں؛ ایرانی وزیر خارجہ

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کی زندگیوں کے بارے میں پریشان کن افواہیں زیر گردش ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بالکل خیریت سے ہیں۔

البتہ انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ممکن ہے ہمارے ایک یا دو فوجی کمانڈر ہلاک ہوئے ہوں لیکن تقریباً تمام اعلیٰ حکام محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا دوبارہ ایران سے بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے تو صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ رابطہ کیسے اور کس طرح کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات موجود تھیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی آپریشن کے تحت کی گئی جس کا مقصد ایرانی قیادت اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔

 

ادھر ایرانی سرکاری میڈیا اور حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں کئی اعلیٰ سیاسی رہنما اور فوجی کمانڈر مارے گئے۔

ایرانی فوج نے کہا کہ آرمی چیف عامر حاتمی کی ہلاکت کی خبریں غلط ہیں اور وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

صدر مسعود پزیشکیان کے قریبی ذرائع نے بھی بتایا کہ ایرانی صدر محفوظ ہیں اور ان پر ہونے والی مبینہ قاتلانہ کوشش ناکام رہی۔

اد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، بحرین وغیرہ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Published

on


ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد 79 ڈالر پر آ گئی۔

ادھر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل تنازع کی صورت میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کردی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز نے خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر انتظار شروع کر دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا نطنز جوہری مرکز امریکی-اسرائیلی حملے میں نشانہ

Published

on


تہران: ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جوہری مرکز نطنز نیوکلیئر پلانٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی (IAEA) کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بار پھر انہوں نے ایران کے پرامن، محفوظ جوہری مراکز پر حملہ کیا۔‘

نجفی نے رائٹرز کے سوال پر بتایا کہ حملے کے دوران نشانہ بننے والی جگہ نطنز کا جوہری مرکز تھا۔

ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

نالے میں گرنے سے خاتون اور بچے کی ہلاکت: ہرجانہ ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹاؤن کو شوکاز جاری

Published

on



کراچی:

سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت کے دعویٰ پر ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سینیر سول جج وسطی کی عدالت کے روبرو شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت سے متعلق متاثرہ شہری کا کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد وسطی کیخلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2022 کی بارشوں کے دوران موٹر سائیکل سوار خاندان نالے میں گر گیا تھا۔ فریقین کی غفلت سے مدعی کی اہلیہ اور دو ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔  برساتی نالے کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ مدعی کے 3 ماہ کے بیٹے کی لاش بھی نہیں مل سکی۔

سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمہ داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

عدالت نے ہرجانے کی رقم ادا نہ لرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ متاثرہ شہری نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending