Today News
الزامات بدنیتی پر مبنی قرار: برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد کردی
برطانیہ کی عدالت میں عادل راجا کو قانونی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں برقرار نہ رہ سکا۔
برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پیش کردہ مؤقف میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران جج کی جانب سے ثبوت طلب کیے جانے پر متعلقہ نکات ثابت نہ ہو سکے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
عدالت کے فیصلے کے تحت عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 12 کروڑ روپے بنتے ہیں، کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات بھی محدود قرار دیے جا رہے ہیں اور قانونی راستے تقریباً بند ہو چکے ہیں۔
Today News
الزبتھ وارن کا بڑا بیان، ایران جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر ایلزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔
سینیٹر وارن کا کہنا تھا کہ خفیہ بریفنگ کے بعد انہیں یہ تاثر ملا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران سے متعلق کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔ ان کے مطابق صورتحال تصور سے بھی زیادہ خراب ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ فکرمند ہیں۔
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اقلیتی لیڈر چک اسکمر نے بھی انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا جواز بار بار تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق کبھی رجیم چینج، کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل پروگرام اور کبھی دفاع کا مؤقف اپنایا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی واضح منصوبہ بندی موجود نہیں۔
سینیٹر وارن نے کہا کہ یہ جنگ ایران کی جانب سے امریکا کو کسی فوری خطرے کے بغیر شروع کی گئی اور اس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ادھر ڈیموکریٹک سینیٹر بلومینٹل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر ایران میں زمینی افواج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو غزہ کو تباہ کرنے کے لیے اربوں ڈالر چاہے تھے جو امریکا نے اسے دیے، نیتن یاہو ایران کے ساتھ جنگ چاہتا تھا، ٹرمپ نے اس کی یہ خواہش بھی پوری کر دی۔
Today News
افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کے پروپیگنڈے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت
افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) نے حقائق کے برعکس رپورٹ جاری کی۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اور بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا جاری ہے جبکہ پاک فوج نے افغان طالبان رجیم اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کے ردعمل کے طور پر صرف عسکری تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔
آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بٹالین ہیڈکوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
ماہرین کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ بھی پاکستان کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے موقف کی تائید بذریعہ تصاویر اور ویڈیوز کر چکے ہیں۔ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے جو شفافیت پر یقین رکھتے ہوئے کسی بھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے درمیان فرق ختم ہو چکا ہے۔ شلوار قمیض میں ملبوس سویلین، افغان طالب اور خارجی میں تمیز کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے میں کس طرح کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ اپنی رپورٹ شائع کر سکتا ہے؟ احتمال ہے کہ وہ افغان طالبان کا دعویٰ ہی سچ مان رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان اس سے پہلے کئی مواقع پر جھوٹا بیانیہ بنانے کے لیے غلط خبریں بھی دے چکے ہیں اس لیے ان کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا، افغان طالبان کے پاس اپنی عوام کو جواب دینے کے لیے کچھ بھی نہیں اس لیے وہ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے سویلین نقصان کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم اور فتنۃ الخوارج کا ظاہری حلیہ ایک طرح ہونے کی وجہ سے کوئی بھی من گھڑت دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔
Source link
Today News
پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔
یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی جس کے تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں۔
عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی جانب سے انگلینڈ لائنز کے خلاف ابو ظہبی میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔
اسکواڈ میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج بنگلادیش کی کنڈیشنز میں مثبت نتائج دے گا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech1 week ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report