Connect with us

Today News

امارات نے ایران کے 6 بیلسٹک میزائل اور 125 ڈرون مار گرائے؛ ملبہ لگنے سے 6 پاکستانی زخمی

Published

on


متھدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل اور 125 ڈرون تباہ کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ چوکنا ہیں۔ ایران کے 7 میں سے 6 بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اندر گرنے والے میزائل سے بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح ایران کے 131 ڈرونز میں سے 125 کو کامیابی سے مار گرایا گیا جبکہ چھ ڈرون یو اے ای کی حدود میں آ کر گرے۔

دوسری جانب دارالحکومت ابوظہبی کی انتظامیہ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ  دو مختلف مقامات پر گرا جس میں 6 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ لگنے سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انھیں معمولی اور درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

یو اے ای حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید ہوگئے۔

جس کے بعد سے ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈّوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اب تک 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی؛ گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، کرایہ دار ہی چور نکلا

Published

on


وارث خان پولیس نے چند روز قبل گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرلیا جس میں کرایہ دار ہی چور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کی 4 قیمتی رولکس،راڈو و دیگر گھڑیاں،مسروقہ رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے،آئی فون مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار معہ ائیر بڈز برآمد ہوئے۔

زیر حراست شخص شہری کے گھر میں کرایہ دار تھا جس نے شہری کی غیر موجودگی میں گھر میں واردات کی۔

وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کرایہ دار کو شامل تفتیش کیا تو مزکورہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلیے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم  متعارف

Published

on



اسلام آباد:

ایف بی آر نے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا، جو عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس نظام میں ایک نیا میکنزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔

نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیا کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

نئے نظام کے تحت اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3 مختلف پہلوؤں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل کی معیشت کو ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان؟

Published

on


ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جنگ کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر بھی واضح ہونے لگے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی معیشت کو تقریباً 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اگر پابندیاں کم رہیں تب بھی معیشت کو فی ہفتہ تقریباً 4.3 ارب شیکل نقصان ہوسکتا ہے۔

جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں اسکول بند ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں تاکہ خطرات سے بچا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending