Connect with us

Today News

امریکا ، بھارت تعلقات کی کہانی

Published

on


بھارت اور امریکا کے درمیان شدید تناؤ ، سخت بیانات اور بھاری محصولات کے بعد آخر کار ایک تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق یہ معاہدہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے مہینوں کی خاموش سفارتکاری، پردے کے پیچھے پیغامات اور اسٹریٹیجک صبر کارفرما تھا۔ مودی کی گزشتہ ستمبر میں چین میں روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو واشنگٹن میں بھیجا گیا تاکہ امریکا سے بگڑتے تعلقات کو سنبھالا جا سکے۔

اجیت دوول نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں واضح پیغام دیا کہ بھارت ، امریکا کے ساتھ تلخی ختم کر کے دوبارہ تجارتی معاہدے پر بات چیت چاہتا ہے۔ دونوں کی اس خفیہ ملاقات کے کچھ ہی عرصہ بعد تعلقات میں نرمی کے آثار نظر آنے لگے۔

گذشتہ سال 16 ستمبر کو صدر ٹرمپ نے مودی کو ان کی سالگرہ پر فون کیا اور ان کی تعریف کی۔ گذشتہ سال کے اختتام تک دونوں رہنماؤں کے درمیان مزید چار ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ جس کے دوران محصولات کم کرنے کے معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے باضابطہ بریفنگ میں ملاقات کی تردید کی جب کہ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتی روایت کے مطابق نجی ملاقاتوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی جاتی ۔ بالآخر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی اچانک بھارت نواز حکمت عملی ، بیک ڈور امریکا بھارت طویل مذاکرات ، اسرائیل کی حمایت اور مشرق وسطی کے مستقبل کا جغرافیہ۔ نایاب معدنیات پر واشنگٹن میں کانفرنس۔ بھارت بھی وہاں موجود لیکن پاکستان کی عدم شرکت۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ تک بھارت سے کشیدہ تعلقات ، امریکی ٹیرف کی بھارتی مصنوعات پر بھاری شرح اور پاکستان کی جانب واضح جھکاؤ اور تعریفی بیانات کے بعد اچانک بھارت کو رعایت ۔ ٹیرف 18 فیصد ، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم کو گریٹ مین قرار دینے کا صدر ٹرمپ کا رویہ محض بیانات تک محدود نہیں ۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اور امریکی وزیر مالیات سمیت متعدد امریکی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں اور مذاکرات میں مصروف رہے اور نایاب معدنیات کے بارے میں کانفرنس میں بھی شریک ہوئے۔ بعض با خبر امریکی حلقوں کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان مشرق وسطی، جنوبی ایشیاء اور مشرق بعید کی صورت حال کے تناظر میں خاموش اور بیک ڈور مذاکرات میں ’’کافی‘‘ کچھ انڈر اسٹینڈنگ طے پانے کے بعد بھارت کے لیے ٹیرف میں مثالی کمی اور بھارت کے بارے میں مثبت رویہ کی راہ اپنائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ’’ایران اور مشرق وسطی کی صورتحال سے اسرائیلی انداز میں نمٹنے کے لیے اسرائیل کو بھارت کے تعاون کی بھی ضرورت ہے‘‘۔

پہل گام حملے کا بینفشری کون؟ جو سوال میںنے گذشتہ سال کے شروع میں اٹھایا تھا، آج تک اس کا جواب نہ مل سکا۔ یاد رہے کہ پہل گام حملے کے نتیجے میں ہی بھارت ، پاکستان جنگ ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ امریکا ، بھارت کو اپنے ڈھب پر لے آیا ہے۔

امریکا نے مشرق وسطی میں ایران کے خلاف ایک فیصلہ کن معرکہ سر کرنا ہے۔ جس میں خدانخواستہ کامیابی کے بعد پوری دنیا امریکا کے سامنے سجدہ ریز ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ داعش کو جن ملکوں نے مل کر بنایا ، ان میں امریکا ، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس بھی شامل ہیں۔ کیا کسی نے اس حقیقت پر غور کیا کہ افغان طالبان ہوں ، ٹی ٹی پی ہو، داعش خراسان ہو، القاعدہ ہو یا بی ایل اے ہو، انھوں نے اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کے بجائے ہمیشہ افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔ جب کہ ان کے سامنے فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، انھوں نے غزہ میں حماس کا کبھی ساتھ نہیں دیا ہے۔ یہ ہے ان کا فہم اسلام۔

اس حوالے سے فروری ، مارچ، اپریل ، مئی انتہائی اہم اور احتیاط طلب مہینے ہیں۔ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جس کا آغاز 15 فروری کے بعد اور 20 فروری سے بھی ہو سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، شائقین کا مطالبہ

Published

on



ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر عوام ٹیم پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرکٹ مداحوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس طرح کی شکست ناقابل قبول ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، ہمارے کھلاڑی دباؤ برداشت نہیں کر سکے۔

شائقین کہا کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں صفائی کا وقت آگیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے فارغ کیا جائے، انجری کے شکار فاسٹ بولر نے قیمتی رنز دے کر بھارت کی فتح کی بنیاد رکھی اور اسپنرز بھی اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن نے بہت نا امید کیا، اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے ساتھ بابراعظم بھی امیدوں کا مرکز تھے، شاداب خان بھی امیدوں پر پورا نہیں اترے اور وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح سے ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کی ذمہ داری بیٹرز نے ادا کی اور بیٹرز نے بولرز کا کردار ادا کیا۔

شائقین نے بتایا کہ فخر زمان کو تینوں میچز میں کھیلنے کا موقع نہ دینا حیران کن ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کھیل کر فتح حاصل کی۔

کرکٹ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو نمیبیا کی کمزور ٹیم کے خلاف بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا، ایسا نہ ہو کہ شکست قومی کرکٹ ٹیم کا مقدر بنے۔



Source link

Continue Reading

Today News

باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Published

on



پشاور:

باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی گئی۔

باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید نے سوگواروں میں بیٹا عبد الرشید، بھائی تاج محمد، اسرار اور نیاز محمد کو چھوڑا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کے سات کھلاڑی مل کر 20 رنز بھی نہ بناسکے

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ سات بلے باز 20 رنز بھی اسکور نہ کر سکے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سات بیٹرز نے مجموعی طور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending