Connect with us

Today News

امریکا آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرکے دنیا پر احسان کر رہا ہے؛ ٹرمپ

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا جو کہ دنیا پر ہمارا احسان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا خطرہ آبنائے ہرمز میں جہاز کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا جانا ہے جس سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہتا رہا ہے اور یہ دنیا پر ہمارا بڑا احسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے لیے کیا جا رہا ہے جو یہ کام خود کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں سمندر کی تہہ میں جا چکی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج کی فضائی اور بحری صلاحیتیں بڑی حد تک ختم ہو چکی ہیں اور ان کے میزائل اور ڈرون بھی زیادہ تر تباہ کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے تیل کی 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ کشیدگی اور مائنز بچھائے جانے کے باعث اس راستے سے جہازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

islamabad talks big achievement for de escalation bilawal bhutto zardari

Published

on


پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی کوششوں میں سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ درحقیقت مذاکرات کو ہونا اب تک خود ایک بڑی کامیابی ہے، یہ اہم ہے کہ اس وقت جنگ بندی ہے، ایران اور مشرق وسطیٰ کے بڑے حصے میں ہونے والی بم باری رک گئی ہے اور دو اہم طاقتیں مذاکرات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ جنگ بندی موجودہ تنازع کے مزید پائیدار اور مستقل حل کی جانب قدم ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ ان مذاکرات کو امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 6 ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے سے جنگ کی تباہ کاریاں دیکھی ہیں، اس سے نہ صرف انسانی جانی نقصان ہوا بلکہ معاشی قیمت بھی چکانی پڑی ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑے ہیں۔

سعودی عرب، چین اور دیگر ممالک کے درمیان پاکستان کو توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک سوال پر چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے جنگ بندی اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا لیکن لیکن نہ صرف قیادت، نہ صرف پاکستان بلکہ چین، سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اس لیے ہر کوئی مشترکہ اور اجتماعی کوششیں کر رہا ہے تاکہ اس جنگ بندی کے لیے اہم سفارتی گنجائش پیدا کی جا سکے اور آئندہ مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے، چیلنج ہے لیکن میرے خیال میں پچھلے 6 ہفتوں کے دوران ہم نے جو دیکھا ہے تو جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے خطرناک نتائج ہیں اور اگر انہوں نے مستقل امن کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کا انتظام نہیں کیا تو مزید خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، اس لیے سب کی توجہ اس وقت موجودہ تنازع کے حل پر ہے۔

چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ موجودہ تنازع کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ پر پڑے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے متعدد خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب جنگ بندی مستقل ہو اور ہمارے پاس اس تنازع کا ایک حل ہو۔





Source link

Continue Reading

Today News

بابر اعظم پی ایس ایل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Published

on



پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ لیگ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ شاندار سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا جس کے دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ان کی مستقل مزاجی اور عمدہ بیٹنگ نے انہیں پی ایس ایل کے کامیاب ترین بیٹرز میں شامل کر دیا۔

بابر اعظم پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ ہر ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کا کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ایونٹ کے 20 ویں میچ میں کنگز مین کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔



Source link

Continue Reading

Trending