Today News
امریکا ایران جنگ پر ٹرمپ کی پاکستان کو مبینہ وارننگ؟ حقیقت سامنے آگئی
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرنے لگی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ممکنہ جنگ میں شامل نہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔
اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
وائرل کلپ میں مبینہ طور پر ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ پاکستان نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے اور اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی تاثر دیا گیا کہ پاکستان کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ٹرمپ کے نام سے یہ پیغام بھی منسوب کیا گیا کہ پاکستان کو اس تنازعے سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاملہ ہے۔
خدا دی قسم خواجہ محمد آ صف صاحب اسی راضی ہاں تیرے تے۔۔ شہزادہ
پاکستان ہمیشہ زندہ باد pic.twitter.com/fGeV5Lo8ax
— Karachi da Patwari (@MS_Pml_n) March 3, 2026
تاہم فیکٹ چیک کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور اس میں شامل آڈیو بھی حقیقی نہیں۔
تحقیق کے دوران ویڈیو کے مختلف حصوں کو جانچنے کے لیے ریورس امیج سرچ کی گئی، جس سے پتا چلا کہ اصل فوٹیج 30 مئی 2025 کی ہے۔ یہ وہ موقع تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی تھی، جو ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی سے کافی پہلے کی بات ہے۔
اس مکمل پریس کانفرنس میں کہیں بھی پاکستان کے وزیر دفاع یا کسی ممکنہ جنگی صورتحال کا ذکر نہیں کیا گیا۔ صرف ایک موقع پر پاکستان کا حوالہ آیا، جب ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دونوں ممالک کے حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید برآں، اے آئی مواد کی نشاندہی کرنے والے پلیٹ فارم Hive Moderation نے بھی اس ویڈیو کا تجزیہ کیا اور اسے 95 فیصد سے زائد امکان کے ساتھ مصنوعی قرار دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کی آواز بھی جعلی طور پر تیار کی گئی ہے۔
نتیجتاً یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، اس کی فوج یا وزیر دفاع کے حوالے سے کوئی حالیہ بیان سامنے نہیں آیا، اور وائرل ویڈیو محض گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔
Source link
Today News
طالبان فیصلہ کریں کہ انہیں دہشت گردوں کو بچانا ہے یا افغانستان کو، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا افغان شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جنگ کا خاتمہ صرف ایک ہی صورت ممکن ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان سے اس سے پہلے بھی براہ راست، دوست ممالک کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں صرف اسی بات کی گارنٹی مانگی گئی کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، اب افغان طالبان کو سوچنا چاہیے کہ انہیں ٹی ٹی پی کو بچانا ہے یا پھر افغانستان کو۔
مزید پڑھیں : حکومت کا عیدالفطر کے پیش نظر افغانستان میں آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کابل میں عسکری اور ڈرون اسٹوریج کرنے والے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حوالے سے کیے جانے والے افغان طالبان اور دیگر کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان طالبان نے منشیات کے عادی لوگوں کو اکھٹا کر کے رکھا ہے اور انہیں دہشت گردی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ سویلین آبادی پر حملے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ خوارج اور طالبان سویلین کپڑوں میں ہوتے ہیں جس وجہ سے باتیں بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے افغانستان میں 81 فضائی حملے کر کے اُن کی اہم تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، ایک بار یقین دہانی کروادی جائے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو پھر کارروائی ہوگی تو آپریشن غضب للحق رُک سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد بند ہونے سے کچھ لوگوں کا نقصان ہورہا ہے مگر اس کے ذریعے اسمگلنگ بھی بند ہوئی ہے جبکہ آپریشن غضب للحق کیوجہ سے اب پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بھی کم ہورہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق صرف دہشت گردوں کیخلاف ہے اور ٹی ٹی پی سمیت خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افغانستان کو دہشت گردوں کا مرکز بنادیا گیا تھا مگر پاکستان کو اس دروازے کو دھکا دے کر بند کردیا۔
Today News
علی لاریجانی کے قاتلوں کو جلد سخت سزا بھگتنی پڑے گی؛ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بیان ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے ذریعے دنیا بھر میں جاری کیا گیا جس میں رہبرِ معظم نے علی لاریجانی کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ایران کی سیاسی اور حوکمتی قیادت میں ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کے نیچے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک اپارٹمنٹ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں علی لاریجانی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔ حملے میں وہ اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے تھے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ کی ان کی بیٹی کا تھا اور وہ اپنی بیٹی سے ملنے پہنچے تھے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسرائیل کو ان کے مقام اور موجودگی کا پتا کیسے چلا۔ ایرانی صدر نے بھی علی لاریجانی کے قتل کو عظیم نقصان قرار دیا ہے۔
Today News
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے نئی ٹیم کٹ کا ٹیزر جاری کر دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آغاز کے قریب آتے ہی پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی ہے جس میں بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹیزر ویڈیو میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پشاور کے تاریخی مقامات اور کرکٹ اسٹیڈیم کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
فرنچائز کے مطابق اس ڈیجیٹل مہم کا مقصد شائقین کرکٹ کو نئے سیزن سے قبل ٹیم کی نئی کٹ سے متعارف کرانا اور پشاور کی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں اپنی تشہیری مہمات کے ذریعے مداحوں کا جوش بڑھانے میں مصروف ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper