Today News
امریکا ایران جنگ کے بیچ میں آئے تو تباہ کرکے رکھ دیں گے؛ اسرائیل کی حزب اللہ کو دھمکی
اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی تو انجام بہت بھیانک ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران جنگ میں حزب اللہ اپنے آقاؤں (ایران) کی مدد کے لیے شامل ہوا تو اسرائیل لبنان پر حملہ کردے گا۔
اسرائیل نے لبنانی حکومت کو متنبہ کیا کہ حزب اللہ کو امریکا ایران جنگ میں فریق بننے سے روکا جائے ورنہ شہری علاقوں سمیت ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنائیں گے۔
دو سینئر لبنانی حکام نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے واضح پیغام دیا ہے کہ حزب اللہ کی کسی بھی عسکری کارروائی کی صورت میں لبنان کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم جب رائٹرز نے اس خبر پر مؤقف دینے کی درخواست کی تو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر اور لبنانی صدراتی دفتر نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
قبل ازیں امریکا اور اسرائیل نے لبنانی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کردیا جائے جس کی منظوری لبنانی حکومت نے دیدی تھی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے دنیا کے سب سے بڑی بحری بیڑے کو ایران کی جانب تعینات کردیا ہے۔
پرتگال میں موجود امریکی ایئر بیس میں بھی طیاروں نے پوزیشنز سنبھال لی ہے جب کہ ایک اور بحری بیڑہ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔
ادھر اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران پر لگاتار تابڑ توڑ حملہ کرنے کے لیے 5 سے 6 دن تک کا مکمل جنگی ساز و سامان موجود ہے۔
Today News
مودی کا دورۂ اسرائیل؛ مغربی کنارے میں مسجد نذر آتش؛ فلسطینی آبادیوں پر حملے
مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی فورسز کی آشیربا سے ایک بار پھر شدت پسند مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر دھاوا بول دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں یہودی آبادروں نے مسجد ابو بکر صدیق پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کردیا۔
فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں مسجد کے داخلی دروازے کو جھلسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مسجد کی دیوار پر عبرانی زبان میں “انتقام” اور “پرائس ٹیگ” جیسے اشتعال انگیز نعرے تحریر تھے۔
خیال رہے کہ یہ نفرت آمیز نعرے عموماً شدت پسند یہودی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو اپنے بقول جوابی کارروائی قرار دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
عاجل| مليشيات المستوطنين يحرقون مسجد “أبو بكر الصديق” في قرية تل جنوب غرب نابلس ويخطون شعارات معادية فجر اليوم. pic.twitter.com/AARbLwJ6Ix
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) February 23, 2026
فلسطینی خبر رساں ادارے معان کے مطابق آگ مسجد کے دروازے پر لگائی گئی جس سے بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا تاہم مقامی افراد نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔
دوسری جانب ایک گروہ گروہ نے فلسطینی آبادی پر حملہ کرکے متعد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جلتے ہوئے گھروں میں بچے بھی موجود تھے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اس گاؤں میں کم از کم چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایک رہائشی خیمہ اور ایک گھر کا داخلی راستہ شامل تھا جہاں اس وقت خاندان موجود تھا۔
فلسطینی ہلالِ احمر نے بتایا کہ دھویں سے متاثر ہونے والے چار افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔
سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں ایک درجن سے زائد نقاب پوش افراد کو گاڑیوں کو آگ لگاتے اور لاٹھیاں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں ایک فلسطینی کو چیختے ہوئے سنا گیا کہ “بچوں کو بچاؤ، گھر کے اندر بچے ہیں!
CCTV footage shows a large group of Israeli settlers setting Palestinian homes and vehicles on fire in an attempt to burn families alive in the village of Susya in the West Bank, then trying to destroy the security camera to erase the evidence. pic.twitter.com/156MTNhExz
— Ihab Hassan (@IhabHassane) February 25, 2026
مسجد اور گھروں پر حملے اور انھیں نذر آتش کرنے کے دہشت گردی پر منبی ان واقعات نے خطے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج اور پولیس نے کہا کہ مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ اوقاف نے حملے کو نسل پرستانہ اسرائیلی اشتعال انگیزی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی عکاسی کرتے ہیں۔
فلسطین اتھارٹی کی وزارتِ اوقاف کے مطابق گزشتہ برس مغربی کنارے میں 45 مساجد پر حملے ہوئے۔
یاد رہے کہ تشدد پر مبنی یہ واقعات ایسے وقت میں کیے گئے جب فلسطینی ماہ مقدس رمضان میں روزے سے ہیں اور ہمہ وقت عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ فائرنگ، آتش زنی اور دیگر 128 پرتشدد جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔
Today News
مولا جٹ نے دل جیت لیا! امریکی اداکارہ فواد خان اور ماہرہ خان کی دیوانی نکلیں
پاکستانی فلم مولا جٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھا دی جس نے امریکی اداکارہ کا دل بھی جیت لیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سمعیہ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ جب انھوں نے امریکا کے ایک سنیما میں فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ دیکھی تو وہ فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری کی مداح بن گئیں۔
ایک دلچسپ سوال پر سمعیہ حسن نے بتایا کہ امریکا میں بالی ووڈ فلمیں زیادہ دیکھی جاتی ہیں لیکن پاکستانی ڈراموں کی اپنی الگ پہچان ہے۔ ڈراما کیس نمبر 9 میں صبا قمر کی اداکاری لاجواب تھی۔
جنگ ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں سمعیہ حسن نے مزید بتایا کہ مولا جٹ فلم کی کہانی جاندار اور ڈائیلاگز شاندار تھے۔ پوری فلم میں کہیں بوریت کا احساس نہیں ہوا۔
انھوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری نے مجھے بے حد متاثر کیا، جبکہ ماہرہ خان کی اداکاری نے فلم کو ایک الگ ہی وقار بخشا۔
سمعیہ حسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا میں رہتی ہیں، مگر دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ مجھے اپنے ملک کی ثقافت سے پیار ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ معروف ہدایتکار ندیم بیگ ان کے مینٹور ہیں اور انہی کے ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کے لیے وہ پاکستان آئی ہوئی ہیں۔
جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کبریٰ خان اور موسیقار شجاع حیدر بھی مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
Today News
کراچی، پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں لیاری عیدو لائن گلی نمبر ایک میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ساجد علی عرف عاطف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
دوسری کارروائی میں گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت عامر ایوب کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings