Today News
امریکا ایران مذاکرات؛ پیٹرول قیمتں کم، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اور سونا مستحکم
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات اور مزید حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں ڈاؤ جونز انڈیکس 975 پوائنٹس یعنی 2 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 2 فیصد اور نیسڈیک میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ نیسڈیک گزشتہ ہفتے اپنی حالیہ بلند سطح سے تقریباً 10 فیصد کمی کے قریب پہنچ چکا تھا۔
یورپی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں اسٹوکس 600 انڈیکس میں 1 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس 1 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گیا۔
محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے اثاثوں میں کمی دیکھی گئی سونے کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں 0 اعشاریہ 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز خریدنے کے باعث ٹریژری ییلڈز بھی نیچے آئیں۔
دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد سے زائد کم ہو کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل رہ گئی جبکہ ایک موقع پر یہ 96 ڈالر تک بھی گر گئی تھی۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد تقریباً 88 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ڈیزل فیوچرز میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اور پیٹرول فیوچرز میں 9 فیصد کمی آئی۔
تاہم رواں سال کے دوران یہ قیمتیں اب بھی بالترتیب 83 اور 74 فیصد زیادہ ہیں اس کے باوجود کہ پیر کے روز قیمتوں میں کمی ہوئی خام تیل کی قیمتیں اب بھی جنگ کی ابتدا کے وقت کی قیمت سے تقریباً ایک تہائی زیادہ ہیں۔
امریکی صارفین کو اس جنگ کی قیمت مہنگے ایندھن کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمت مسلسل 23 ویں روز اضافے کے بعد 3 اعشاریہ 96 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی جو اگست 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
Today News
آبنائے ہرمز کی بندش؛ دنیا کیلیے نئی آبی گذرگاہ کون سی ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا بڑا انکشاف
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند ہے جس سے دنیا بھر میں پیٹرول کی ترسیل معطل ہوگئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں گرنے لگیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی شپنگ 2026 کے بقیہ عرصے کے دوران مشرق وسطیٰ کے راستے سے گزرنے کے بجائے جنوبی افریقا کے کیپ آف گڈ کے گرد طویل چکر لگانے کا انتخاب کرسکتی ہے۔
اینالسٹ پیٹر سینڈ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز غیر محفوظ ہے اور شاید رواں برس ایسا ہی معاملہ رہے گا کیونکہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ تجارتی جہاز اب دیگر رسد کے راستوں جیسے کہ باب المندب (یمن اور افریقا کے سرنگ کے درمیان) اور سوئز کینال (مصر میں سرخ سمندر سے ملنے والا راستہ) سے بھی دور رہیں گے جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے شپنگ کو متاثر کیا ہے۔
اینالسٹ پیٹر سینڈ نے کہا کہ ہم نے پچھلے کئی برسوں میں دیکھا ہے کہ وسیع خطے میں بے چینی جاری ہے۔ حوثی باغی باب المندب کو بند کر کے شدید رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ اگلے ایک سال تک عالمی شپنگ مکمل طور پر کیپ آف گڈ کے گرد کا راستہ اختیار کرے بجائے اس کے کہ چھوٹے راستے یعنی سوئز کینال سے گزرے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی شپنگ کی یہ صورتحال عالمی مال برداری کی لاگت اور ترسیل کے وقت پر بھی گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔
Today News
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے گھر چھاپے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کرگئے
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے بنگلے پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار گزشتہ روز دوران علاج اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار ایک سال سے زائد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرحوم ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز مغرب طارق روڈ پر جامعہ مسجد رحمانیہ ادا کی گئی جنھیں بعدازاں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
گزشتہ سال 8 فروری 2025 کو ڈیفنس خیابان مومن گلی نمبر 7 میں واقع بنگلہ نمبر 35 میں مغوی نوجوان مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے اس وقت کے ڈی ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سید احسن ذوالفقار نے سی پی ایل سی کے ہمراہ چھاپہ مارا تھا جہاں ملزم ارمغان کی جانب سے جدید اسلحے سے پولیس پر کی گئی فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ناٹگ پر گولی لگنے سے اپنے محافظ اہلکار محمد اقبال سمیت زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ تاحال حال زیر علاج رہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مرحوم ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کی نماز جنازہ میں شرکت ، ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران زخمی ہوئے تھے جو کہ کافی عرصے سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں کراچی پولیس چیف سمیت دیگر سینیئر افسران ، مرحوم کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اور کہا کہ ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ایک بہادر ، فرض شناس اور پیشہ ور افسر تھے ، انھوں نے دوران ڈیوٹی جرأت اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ، ان کی خدمات سندھ پولیس کے لیے قابل فخر ہیں اور جرائم کے خلاف ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، شہدا کے خون سے ہی صوبے میں امن قائم ہے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے اہلخانہ کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں شریک ہیں ، مرحوم ڈی ایس پی نے ارمغان کیس میں ملزمان کو پکڑا تھا اور اس حوالے سے مزید مقدمہ بھی درج اور دفعات بھی شامل ہونگی ، انھوں نے کہا کہ آج ہی واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کے لیے کمیٹی بناتا ہوں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اتنے عرصے سے بیماری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، مرحوم ڈی ایس پی کے اہلخانہ سندھ پولیس کا حصہ ہیں ، ملزمان کو سخت سزا ملے گی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق محکمہ پولیس ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار کی شاندار خدمات ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ، انھوں نے دوران سروس نہایت لگن ، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے اور محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کیا ، خصوصاً ارمغان کیس کی تفتیش کے دوران ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار نے حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اس دوران وہ زخمی بھی ہوئے جو ان کی فرض سے وابستگی اور جرات کی واضح مثال ہے۔
ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار کی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابل فخر ہیں اور انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا ، ڈی ایس پی سید احسن ذوالفقار ایک سینئر پولیس آفیسر کے فرزند تھے پسماندگان میں ایک بیوہ ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
مرحوم ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے برادر نسبتی سہیل خان نے بتایا کہ ڈیفنس میں ارمغان کے بنگلے پر چھاپے کے دوران ان کی ٹانگ پر گولی لگی تھی ، وہ مختلف 4 نجی اسپتالوں میں زیر علاج رہے ، ٹانگ پر گولی لگنے سے زخم کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ، احسن ذوالفقار لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ پیر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
سہیل خان کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ارمغان کیس کے ایک ماہ کے بعد پولیس ریٹائر ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد سے وہ مسلسل اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں مقامی اور بین الاقوامی معروف کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سال بھی شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کمنٹری فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے، جو میچز کے دوران تجزیے اور دلچسپ تبصروں کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔
https://web.facebook.com/thePSL/posts/introducing-the-star-studded-commentary-panel-for-hbl-psl-11-from-the-first-ball/1471205704584544/
ذرائع کے مطابق کمنٹری پینل میں پاکستان کے سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی شامل ہوں گے، جو لیگ کے میچز کو مزید دلچسپ اور پروفیشنل انداز میں پیش کریں گے۔
https://web.facebook.com/thePSL/posts/%D8%A7%DB%8C%DA%86-%D8%A8%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%84-%D9%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D9%84-11-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D9%81%DB%8C%D8%B4%D9%84-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D9%85%D9%86%D9%B9%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D9%86%D9%84%DB%81%D8%B1-%DA%AF%DB%8C%D9%86%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AC%D9%88%D8%B4-%DB%81%D8%B1-%DA%86%D9%88%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B1/1471210804584034/
پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کو بہترین براڈکاسٹ تجربہ فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے، اسی لیے ہر سال کی طرح اس بار بھی مضبوط کمنٹری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے اور اس کے میچز کو دنیا بھر میں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport