Connect with us

Today News

امریکا میں ایرانی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور پوتی گرفتار

Published

on


عراق میں کیے گئے امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے شہید فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی کو بیٹی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سینیٹر مارکو روبیو نے قاسم سلیمانی کے رشتہ داروں کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا تھا۔

محکمۂ خارجہ کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حامدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امریکی امیگریشن و کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ حامدہ سلیمانی افشار نے ایران کے امریکی فوجیوں پر حملوں کی حمایت کی، ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تعریف کی اور امریکا کو برا بھلا کہا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گہا کہ قاسم سلیمانی کی بھتیجی نے انسٹاگرام پر ایران کی پاسداران انقلاب اور ان کی کارروائیوں کی بھی حمایت کی تھی۔

سینیٹر روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ماں اور بیٹی کو جلد امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ ایسے غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی جو امریکا مخالف دہشت گردی کے حامی ہوں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حامدہ سلیمانی افشار کے شوہر پر بھی امریکا میں داخلے کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے مشیر سلامتی علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اور ان کے شوہر پر بھی قانونی رہائش اور داخلے کی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ دونوں افراد امریکا چھوڑ چکے ہیں اور ان پر مستقل پابندی عائد ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہری پور، سٹی پولیس کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا شی میل ملزم گرفتار

Published

on



پشاور:

ہری پور میں سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر عوامی اخلاقیات کو متاثر کرنے کے الزام میں ایک شی میل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شی میل ملزم محمد عارف عرف روشنی ولد شیر افضل خان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او سٹی صدیق شاہ کا کہنا ہے کہ شی میل ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد شیئر کر رہا تھا جس کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈ لائن، عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال آ گیا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹے کی دی گئی سخت ڈیڈ لائن کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، جس نے توانائی کے عالمی بحران کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2.35 فیصد اضافے کے ساتھ 114.16 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ عالمی معیار برینٹ کروڈ 1.72 فیصد بڑھ کر 110.91 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر منگل تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو اسے جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملوں کے باعث اس اہم سمندری گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ راستہ خلیج فارس کو عالمی منڈیوں سے جوڑتا ہے اور جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی تھی۔

ماہرین کے مطابق اس بندش نے تاریخ کا سب سے بڑا تیل سپلائی بحران پیدا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل، جیٹ فیول، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ یہ جنگ مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہے جبکہ مالیاتی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ ماہ کے اختتام تک تقریباً ایک ارب بیرل تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جس میں کروڈ آئل اور ریفائنڈ مصنوعات دونوں شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ آج فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، اہم اعلان متوقع

Published

on



واشنگٹن:

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر اہم گفتگو ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں ہوگی اور اس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں خطے کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بڑے اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending