Today News
امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اوسط قیمت 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ تقریباً 11 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قیمت ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں تقریباً 27 سینٹ زیادہ ہے۔ جس کی وجہ ایران جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی ہے۔
امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایران جنگ کے بعد سے عالمی تیل کی منڈی شدید بے یقینی کا شکار ہے۔
حالیہ دنوں میں امریکی اوسط پیٹرول قیمت میں ایک ہی دن میں11 سینٹ تک اضافہ دیکھا گیا جو چار برس میں سب سے بڑا روزانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 3.25 سے 3.50 ڈالر فی گیلن تک جا سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں تیزی اس لیے بھی آئی ہے کیونکہ عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں خصوصاً اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز کی بندش ہے۔
اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے کسی بھی رکاوٹ کا اثر فوری طور پر عالمی توانائی کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔
Today News
Pakistan 1st lower price ev car will introduce in july 2026
پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار 100فیصد مقامی پرزوں سے میڈ ان پاکستان کار کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس الیکٹرک گاڑی ہوگی اور اس کی قیمت دیگر کے مقابلے میں انتہائی کم ہوگی۔
یہ بات انجینرئنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور نے جمعرات کو سمیڈا کے ڈائریکٹر مشہود خان کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان ای وی گاڑی رواں سال جون یا جولائی تک متعارف کرادی جائے گی۔ مقامی آٹوموٹیو مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی اور لوکلائزیشن کے فروغ کے لیے حکومت رواں سال کے وفاقی بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔
حماد منصور کے مطابق میڈ ان پاکستان ای وی گاڑی کا پلانٹ پہلی بار لاہور میں قائم کیا جائے گا، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑی کی قیمت دس لاکھ روپے سے کم ہوگی جس سے موٹر سائیکل سے کار کی جانب منتقل ہونے والے صارفین آسانی کے ساتھ منتقل ہوسکیں گے۔
حماد منصور کے مطابق 100فیصد مقامی پرزوں سے تیار ہونے والی ای وی گاڑی ایک چارجنگ پر 180 تا 200کلومیٹر مسافت طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ مقامی آٹو موٹیو پالیسی کے تحت وزیراعظم کی جانب سے لوکل آٹو مینوفیکچرز کو بھرپور سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میڈ ان پاکستان گاڑیوں کی 100فیصد لوکلائزیشن کرکے مستقبل میں انہیں سستی لاگت پر برآمد کرنے کا منصوبہ بھی بنالیا گیا ہے۔
سی ای او، ای ڈی بی کے مطابق پاکستان میں بڑی آٹو کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے جسکا اندازہ انکی تیار شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی دو سے تین کمپنیاں میڈ ان پاکستان گاڑیاں بنانا چاہتی ہیں، وزیر اعظم نے الیکٹرک موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کرکے برآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
حماد منصور کا کہنا تھا کہ معیشت و جی ڈی پی نمو اور روزگار کے وسیع البنیاد مواقع کی فراہمی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے نئی آٹوموٹیو پالیسی کے تحت آٹو پارٹس کی درآمدات کی حوصلہ شکنی اور مقامی سطح پر آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے لیے ترغیبات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ایس ایم ایز جو آٹو پارٹس بنارہے ہیں انکا گاڑیوں میں استعمال ہونا ضروری ہے لہذا نئی آٹو پالیسی ان حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے پروگرام کے تحت لوکلائزیشن کے فروغ، الیکٹرک ٹو وھیلرز اور تھری وھیلرز کے لیے 100ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی جسکے تحت اگلے چار سالوں میں 22لاکھ الیکٹرک ٹو وہیلرز اور تھری وہیلرز پر مرحلہ وار سبسڈی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 40ہزار الیکٹرک ٹو وہیلرز اور تھری وھیلرز سبسڈی دی جارہی ہے۔
اُن کے مطابق الیکٹرک موٹر بائیک پر 80ہزار روپے جبکہ تھری وہیلر الیکٹرک رکشہ پر 4لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے بعد سبسڈی پروگرام میں مزید 77ہزار الیکٹرک ٹو اور تھری وہیلرز کو شامل کرلیا جائے گا جبکہ جولائی کے بعد مزید ڈھائی لاکھ ٹو اور تھری وہیلرز کو شامل کیا جائے گا۔ اس طرح سے اگلے چار سالوں میں مرحلہ وار 22لاکھ الیکٹرخ ٹو اور تھری وھیلرز پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں حماد منصور نے بتایا کہ مقامی سطح پر لیتھئیم بیٹریاں تیار کرنے کی 4صنعتیں قائم کی جارہی ہیں جس میں سے پہلی فیکٹری مئی 2026 میں اپنی تیار کردہ لیتھئیم بیٹری متعارف کرادے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ای وی (الیکٹرک گاڑیوں) میں تین اہم چیزیں لیتھیم بیٹری، چارجر اور کنٹرولر ہوتا ہے جو پاکستان میں تیار کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ گاڑی ایک بار چارج میں 180 سے 200 کلومیٹر کا سفر طے کرسکے گی۔
Today News
ایران میں خامنہ ای کے بیٹے قابل قبول نہیں؛ اپنی پسند کی حکومت بنانا چاہتا ہوں؛ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب کے عمل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت کے انتخاب میں میرا ذاتی طور پر شامل ہونا ضروری ہے تاکہ ایسا رہنما سامنے آئے جو ملک میں امن اور استحکام لائے۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو ایران کی قیادت کے لیے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کو ایسا رہنما چاہیے جو کشیدگی کے بجائے ہم آہنگی اور امن کی طرف ملک کو لے جائے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر کی تقرری میں اسی طرح شامل ہونا چاہتے ہیں جیسے انہوں نے ماضی میں وینزویلا کی سیاست میں کردار ادا کیا تھا۔ اگر ایران میں سخت گیر قیادت سامنے آئی تو مستقبل میں ایک بار پھر کشیدگی اور جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد وہاں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے مذہبی و سیاسی حلقوں میں مشاورت جاری ہے اور سب سے مضبوط نام مجتبیٰ خامنہ ای کا ہے۔
واضح رہے کہ مجتبی خامنہ ای شہرت ایک مذہبی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی روابط کے طور پر بھی ہے۔
Today News
خلیجی اور یورپی ممالک کا ہنگامی اجلاس؛ میزائل حملوں پر ایران کو واضح پیغام دیدیا
ایران کے میزائل اور ڈرونز حملوں پر خلیجی اور یورپی مُمالک کا ایک ہنگامی اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے ہوا تھا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ہنگامی اجلاس میں خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کے ممالک پر ایران کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزرائے خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی اور انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو اپنی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا چاہیے۔
رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کو خطے اور یورپ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے باز آنا چاہیے اور اپنے عوام کے خلاف تشدد کو بھی روکنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade